شمالی24 پرگنہ: مغربی بنگال کے شمالی24 پرگنہ کے مسلم اکثریتی ٹیٹاگڑھ تھانہ علاقے میں واقع فری انڈیا ہائی سکنڈری اسکول کی چھت پر دھماکہ ہونے سے سنسنی پھیل گئی۔ تہوار کی وجہ سے اسکول بند تھا، ورنہ کوئی بڑا حادثہ پیش آ سکتا تھا۔ اس واقعے کے بعد پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔Bomb Blast AT School terrace In North 24 PGS In West Bengal
ذرائع کے مطابق ٹیٹاگڑھ تھانے کے تحت اسٹیشن روڈ پرواقع فری انڈیا ہائی سکنڈری اسکول کی چھت پر اچانک زوردار دھماکے سے علاقے میں دہشت پھیل گئی۔لوگوں کو کچھ سمجھ میں آنے سے پہلے ہی مصروف علاقے میں افراتفری پھیل گئی۔
ٹیٹاگڑھ تھانے کی پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔تفتیش کا سلسلہ جاری تھا کہ بیرکپورکمشنر اپنی ٹیم کے ساتھ فری انڈیا ہائر سکنڈری اسکول پہنچ گئے۔تفتیش کے بعد پولیس نے بتایا کہ اسکول کے چھیت پر یہ دھماکہ ہوا ہے۔لیکن سوال یہ ہے کہ اسکول کی چھیت پر بم کہاں سے آیا۔
پولیس نے مزید کہاکہ پورے معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے ۔اس معاملے میں کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔شک ہے کہ مقامی شرپسندوں نے چوری چھپے اسکول کی چھیت پر بم چھپا کر رکھے ہوں گے۔
یہ بھی پڑبھیں:Bilkis Bano case بلقیس بانو گینگ ریپ معاملے میں11 قصورواروں کی رہائی
پولیس نے اسکول انتظامیہ اور سیکیورٹی گارڈ سے پوچھ گچھ شروع کر رہی ہے۔ علاقے میں بھی چھاپہ ماری مہم چلائی جا رہی ہے۔دوسری طرف فری انڈیا ہائی سکنڈری اسکول کی چھت پر دھماکے کے بعد مغربی بنگال میں سیاست تیز ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Interview With Jignesh Mevani بلقیس بانو کے قصورواروں کا استقبال گجرات کا سنسکار نہیں
سی پی آئی ایم ، کانگریس اور بی جے پی نے مغربی بنگال کی حکمراں جاعمت کوآڑے ہاتھوں لیا ہے۔سیاسی جماعتوں کاکہنا ہے کہ ترنمول کانگریس کے رہنماوں نے بنگال کے تمام تعلیمی اداروں کو پارٹی آفیس بنالیا ہے۔تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیاں کم سیاست زیادہ ہوتی ہے۔
دوسری طرف ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان اور رکن اسمبلی نے کہاکہ پولیس پورے معاملے کی تفتیش کررہی ہے ۔قصوروار کو جلد ڈھونڈ نکالا جائے گا۔اپوزیشن کے پاس کوئی کام نہیں ہے اس لئے اسکول کو لے کر سیاست کررہیں ہیں۔Bomb Explode In School In North 24 PGS