ETV Bharat / state

مرشد آباد: کشتی حادثے پر سیاست شروع - Idol immersion in murshidabad

ریاست مغربی بنگال کے ضلع مرشدآباد کے بیل ڈانگہ میں 'مورتی وسرجن' کے دوران کشتی پلٹنے کے سبب پانچ لوگوں کی موت کے بعد الزام تراشی کا دور شروع ہو گیا ہے۔

مرشد آباد:کشتی حادثے پر سیاست شروع
مرشد آباد:کشتی حادثے پر سیاست شروع
author img

By

Published : Oct 27, 2020, 7:32 PM IST

مرشدآباد ضلع پولیس سپرٹینڈنٹ کا کہنا ہے کہ مورتی وسرجن کے دوران حکومتی گائیڈ لائن پر عمل نہیں کرنے کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔

انہوں نے کہا کہ مورتی ویسرجن کے دوران اگر گائیڈ لائن پر عمل کیا گیا ہوتا تو اتنا بڑا حادثہ پیش نہیں آتا اور اتنے لوگوں کی جانیں بچ سکتی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مورتی ویسرجن کے دوران وہاں موجود لوگوں کو اس بات کی یقینی بنانے کی کوشش کرنی چاہئے تھی کہ کشتی پر کم سے کم لوگوں کو سوار کریں، تاہم انہوں نے ایسا نہیں کیا۔

دوسری طرف ضلع انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کولکاتا ہائی کورٹ کی ہدایت کو نظر انداز کرنے کے سبب یہ سانحہ پیش آیا۔

انہوں نے کہا کہ کولکاتا ہائی کورٹ نے پہلے ہی واضح لفظوں میں کہہ چکی تھی پوجا کے دوران کسی بھی قیمت پر حکومتی گائیڈ لائن کی خلاف ورزی نہیں ہونی چاہئے۔

ضلع انتظامیہ کے مطابق اطلاع ملی ہے کشتی پر گنجائش سے زیادہ لوگوں کو سوار کیا گیا تھا اور ان میں چند نشے میں تھے۔

مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ پولیس انتظامیہ پر لاپرواہی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ مورتی ویسرجن کے دوران ایک بھی پولیس اہلکار موجود نہیں تھا۔

پولیس کی عدم توجہی کے سبب یہ واقعہ پیش آیا۔

مزید پڑھیں:' اپوزیش کی آواز دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے '

پولیس اہلکار اگر ڈیوٹی پر تعینات ہوتے تو مورتی ویسرجن کرنے والے گائیڈ لائن کی خلاف ورزی نہیں کرتے۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال کے مرشدآباد کے بیل ڈانگہ میں مورتی ویسرجن کے دوران ندی میں کشتی پلٹنے سے پانچ افراد کی موت ہو گئی جبکہ متعدد افراد لاپتہ بتائے جا رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.