مغربی بنگال میں گزشتہ کئی دنوں سے ترنمول کانگریس کیس ربراہ اور وزیراعلیٰ ممتابنرجی کی عوامی ریلی کے جواب میں بھارتیہ جنتاپارٹی کی جانب سے شہیریت ترمیمی ایکٹ اور این آ ر سی کی حمایت میں ریلی نکالی گئی۔
شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آ ر سی کی حمایت میں نکالی گئی ریلی میں بھارتیہ جنتاپارٹی کے کار گزار صدر جے پی نڈا ، جنرل سکریٹری کیلاش وجے ورگھیہ، ریاستی صدر دلیپ گھوش ،مکل رائے،روپاگنگولی سمیت تمام اعلیٰ رہنما موجود تھے۔
ریلی کو خطاب کرتے ہوئے بھارتیہ جنتاپارٹی کے کار گزار صدر جے پی نڈا نے کہا کہ بنگال میں حالات میں تیزی سے بدل رہے ہیں۔ ممتابنرجی کے پہروں تلے زمین نکل رہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آر سی کی حمایت میں ریلی میں لوگوں کی بھیڑ دیکھ حیران رہ گیا ہوں۔ بنگال میں بھارتیہ جنتاپارٹی کے چاہنےو الوں کی کوئی کمی نہیں ہے۔
بھارتیہ جنتاپارٹی کے کار گزار صدر جے پی نڈا کے مطابق بنگال کے عوام وزیر اعظم نریندر مودی اور شہریت ترمیمی ایکٹ ،این آر سی کے ساتھ کھڑے پیں۔
انہوں نے کہاکہ بنگال کے عوام کو شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آرسی دونوں چاہیے ۔ا س لیے تو ا س کی حمایت میں نکالی گئی ریلی میں اتنی بڑی بھیڑ نے شرکت کی۔
جے پی نڈا کاکہنا ہے کہ بنگال کے لوگ دہش بھگت ہیں لیکن وزیراعلیٰ ممتابنرجی کی باتوں کو سن ایسا نہیں لگتا ہے کہ وہ حب وطن ہیں۔ انہیں غدار کہنا بھی غلط نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ممتابنرجی اگر حب وطن ہوتی تو وہ کبھی شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آرسی کو اقوامی متحدہ اور ہومن رائٹ کمشن لے جانے کی بات کرتی ہیں۔ وہ بھارت کے آئین کی قسم کھا کرم وزیراعلیٰ تو بنی ہیں لیکن وہ مخالف سرگرمیوں میں سب سے پہلے نمبر پر آتی ہیں۔ بنگال کے لوگ اب ان کے بارے میں فیصلہ کریں گے۔