ETV Bharat / state

BJP Worker Hanging Body Recovered بی جے پی کے کارکن کی لاش برآمد - سوبھا دیب مشرا عرف دیپو نام

بانکوڑہ ضلع کے گنگاجل گھاٹ تھانہ کے تحت ندھررام پور گاوں میں بی جے پی کے ایک کارکن کی گھر سے جھولتی ہوئی لاش برآمد ہوئی۔اس سے پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔

بی جے پی کے کارکن کی لاش برآمد
بی جے پی کے کارکن کی لاش برآمد
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 8, 2023, 7:43 PM IST

بانکوڑہ:مغربی بنگال کے بانکوڑہ ضلع کے گنگاجل گھاٹ تھانہ کے تحت ندھررام پور گاوں میں بی جے پی کے ایک کارکن کی پیٹر جھولتی ہوئی لاش برآمد ہوئی۔اس سے پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔بی جے پی کے حامیوں نے پرتشدد مظاہرہ کیا۔

ذرائع کے مطابق سوبھا دیب مشرا عرف دیپو نام کے بی جے پی کارکن کی لاش پیٹر سے لٹکی ہوئی پائی گئی۔ باشندوں کی اطلاع پر مقامی تھانے کی پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔

پولیس کی ٹیم جب لاش کو اپنے قبضے میں لینے کے لئے جائے وقوع پر پہنچی تو مقامی باشندوں نے پرتشدد احتجاج کیا۔پولیس کی ٹیم پر پتھر پھینکے گئے۔اس سے حالات بے قابو ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے ۔ابتدائی تفتیش کے دوران پتہ چلا ہے کہ مقتول کا کسی عورت کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے۔اسی بنیاد پر یہ واقعہ پیش آ سکتا ہے۔

دوسری طرف بی جے پی کے حامیوں کا کہنا ہے کہ اس واردات کے پیچھے ترنمول کانگریس کا ہاتھ ہے۔اگر مقتول کا کسی عورت کے ساتھ ناجائز رشتہ تھا تو پھر اس عورت کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی گئی۔اس معاملے میں وہ عورت کہاں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Abhishek Banerjee ای ڈی نے ابھیشیک بنرجی کو طلب کیا

ترنمول کانگریس کے رہنما نمائی ماجھی نے کہاکہ یہ ایک گھریلو تنازع کا معاملہ ہے۔پولیس پورے کی تفتیش کر رہی ہے۔پولیس کو اپنا کام کرنے دینا چاہئے ۔اس معاملے میں ملوث افراد کی گرفتاری عمل میں ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.