کولکاتا مغربی بنگال: سی پی آئی ایم کے جنرل سیکرٹری محمد سلیم نے ضمنی انتخابات کے نتائج کو لے کر حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کو ہدف تنقید بنایا. West Bengal By-Elections. سی پی آئی ایم کے ریاستی جنرل سیکرٹری محمد سلیم نے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی اور بی جے پی ایک ہی سکے کے دو پہلو ہے. دونوں کا نظریہ ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس نے آسنسول لوک سبھا کے لئے شتروگھن سنہا اور بالی گنج سے بابل سپریو کو امیدوار بنایا. دونوں امیدوار کون ہیں. دونوں کہاں سے اور کس سیاسی جماعت سے تعلق رکھتے ہیں. یہ سب کو معلوم ہے. BJP wins by-elections not Trinamool Congress: Muhammad Saleem
ان کا کہنا ہے کہ اس لئے وہ کہتے ہیں کہ آسنسول لوک سبھا اور بالی گنج اسمبلی سے ترنمول کانگریس نہیں بی جے پی جیتی ہے. دونوں فاتح امیدوار کا بیک گراؤنڈ بی جے پی سے ہے اور اب وہ دونوں بی جے پی کے لئے نرم رویہ رکھتے ہیں. سی پی آئی ایم کے سرکردہ رہنما کے مطابق مغربی بنگال کے لوگوں کو احساس ہونے لگا ہے کہ ترنمول کانگریس کی وجہ سے ہی بی جے پی نے ریاست میں اپنی جگہ مضبوط کی ہے.
یہ بھی پڑھیں:
ان کا کہنا ہے کہ ترنمول کانگریس کی دوہری پالیسی کی وجہ سے ہی مغربی بنگال میں افراتفری کا ماحول ہے. اس کے لئے بی جے پی نہیں بلکہ ممتابنرجی ذمہ دار ہے. محمد سلیم نے کہا کہ سائرہ شاہ حلیم ہاری نہیں بلکہ ان کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے. سی پی آئی کا ووٹ فیصد 30 سے زائد ہو چکا ہے. آنے والے دنوں میں اس میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے. عوام کو ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے متبادل چاہیے. اس کمی کو ہم پوری کریں گے.