مغربی بنگال اسمبلی میں اجلاس کے دوران بی جے پی کے ارکان اسمبلی اور حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے عوامی نمائندوں کے درمیان جم کر بحث بازی ہوئی ۔اس کے بعد بی جے پی کے ارکان اسمبلی نعرہ بازی کرتے ہوئے ایوان سے باہر چل آ ئے ۔BJP Walk Out OF Assembly ,Protest Against Santiniketan Child Murder Incident
نندی گرام سے رکن اسمبلی اور حزب اختلاف کے رہنما شبھندو ادھکاری کی قیادت میں بی جے پی کے ارکان اسمبلی مغربی بنگال اسمبلی کے سامنے ممتابنرجی کی حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی۔اس سے قبل بی جے پی کے ارکان اسمبلی ایک بچے کا اغوا اور اس قتل،بدعنوانی کی مخالفت کرتے ہوئے اسمبلی سے واک آوٹ کیا۔
حزب اختلاف کے رہنما شبھندو ادھیکاری نے کہاکہ ترنمول کانگریس کی قیادت والی مغربی بنگال کی حکومت تمام محاذ پر پوری طرح سے ناکام ثابت ہو رہی ہے.حکومت کی عدم توجہی کے سبب ریاست کے تمام اضلاع میں جرائم کی وارداتوں میں تشویشناک اضافہ ہو اہے۔
یہ بھی پڑھیں:Timely credit card payments کریڈٹ کارڈ بل کی بروقت ادائیگی ضروری کیوں؟
انہوں نے کہاکہ گزشتہ بیربھوم ضلع کے شانتی نیکیتن علاقے میں ایک بچے کا قتل سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ مغربی بنگال میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں رہ گئی ہے۔ریاست کے کسی نا کسی ضلع میں روزانہ قتل کی واردات رونما ہو رہی ہے۔ اس سے عام لوگوں میں دہشت کا ماحول ہے ۔
ان کا کہنا ہے کہ ایک طرف جرائم کی وارداتوں میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے دوسری طرف بدعنوانی عروج پر ہے ۔حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے بیشتر رہنما بدعنوانی کے معاملے میں ملوث ہیں۔ حکومت نا جرائم کی وارداتوں پر لگام کسنے میں پوری طرح سے ناکام رہی ہے نا ہی بدعنوانی کے معاملات کو قابو کر پا رہی ہے۔BJP Walk Out OF Assembly