بی جے پی کے کارکنان نے کٹ منی،بدعنوانی سمیت متعدد ایشوز کے خلاف آسنسول میونسپل کارپوریشن کے گھیراؤ کرنے کی کوشش کی ۔ بی جے پی کے کارکنان پولیس بریکیڈ توڑ کارپوریشن میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی۔
پولیس اہلکاروں نے بی جے پی کے حامیوں کو روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے پرُتشدد مظاہر ہ کر تے ہوئے سیکورٹی اہلکاروں پر حملہ کردیا۔
جھڑپ کے دوران بم بازی اور فا ئرنگ سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ پولیس اہلکاروں نے حالات کو قابو میں کرنے کے لیے آنسو کے گولے اور فائر نگ کی ۔پولیس کے لاٹھی چارج میں متعدد افراد زخمی ہو گیے۔
پولیس سپرٹینڈنٹ(انڈسٹریل)نے میڈیا کو بتایا کہ آسنسول میونپسل کارپوریشن کے گھیراؤ مہم کے دوران بی جے پی کے کارکنان زبردستی کارپوریشن کے دفتر میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ انہیں جب روکا گیا تو انہوں نے وہاں موجود سیکورٹی اہلکاروں پر حملہ کردیا۔
انہوں نے کہاکہ جوابی کارروا ئی کرتے ہوئے پولیس کو پہلے لا ٹھی چارج کر نا پڑا۔ اس کے حالات بی قابو ہو تے دیکھ کر آنسوگیس کے گولے فا ئر کرنے پڑے۔
اعلیٰ پولیس اہلکار نے فائر کی بات سے انکار کر تے ہوئے کہاکہ آنسو گیس کے گولے داغنے کے دوران لوگوں کو لگا کہ فا ئر کی جارہی ہے۔
پولیس کے مطابق پولیس اہلکاروں پر حملہ کرنے کے الزام میں متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ اس کیس میں مزید لوگوں کی گر فتاری میں عمل میں آ سکتی ہے ۔