بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے وزیر اعلی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ‘دارجلنگ میں ترنمول کانگریس کو کبھی کامیابی نہیں ملے گی۔’
بی جے پی صدر وشنوپور میں چائے پر چرچے کے دوران حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی پر جم کر برسے۔
چائے پر چرچے کے دوران بی جے پی کے ریاستی صدر نے کہا کہ ‘حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سیاسی مفاد کے لئے کچھ بھی کر سکتی ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'وزیراعلی ممتابنرجی گورکھا جن مکتی مورچہ کے رہنما ویمل گورنگ کو کولکاتا بلا کر سیاسی غلطی کر دی ہے۔'
ویمل گورنگ پر ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے، ان کے خلاف یو اے پی اے کے تحت مقدمہ درج ہے.
انہوں نے کہا کہ ‘ممتا کے لئے داجلنگ میں کامیابی کا پرچم لہرانا اب ناممکن ہو گیا ہے۔’
بی جے پی کے رکن پارلیمان کے مطابق ممتا بنرجی شمالی بنگال میں کھو چکی ہیں. ان کے لئے دارجلنگ میں دوبارہ کامیابی حاصل کرنا آسان نہیں.
مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ‘دلیپ گھوش کا کہنا ہے کہ گورنر بہت اچھا کام کر رہے ہیں. انہیں بہت پہلے ہی ریاست کی موجودہ صورتحال پر وزیر داخلہ سے ملاقات کرنی چاہئے تھی۔'
واضح رہے کہ مغربی بنگال بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش اسمبلی انتخابات کے مدنظر شمالی بنگال کے دورے پر ہیں۔