ETV Bharat / state

میں اب بھی استعفی دینے پر غور کر رہا ہوں : سمترا خان - سمترا خان استعفی دینے پر غور کررہے ہیں

مغربی بنگال کے بانکوڑہ کے وشنوپور سے بی جے پی کے رکن پارلیمان سمترا خان نے استعفی کی بات دوہراتے یوئے کہا کہ میں مایوس ہو چکا ہوں اس لئے اپنے آپ کو محدود کرنا چاہتا ہوں۔

بی جے پی کے رکن پارلیمان سمترا خان
بی جے پی کے رکن پارلیمان سمترا خان
author img

By

Published : Oct 27, 2020, 2:24 PM IST

وشنو پور سے بی جے پی کے رکن پارلیمان سمترا خان کا کہنا ہے کہ ریاست میں سیاسی حالات میں تیزی سے تبدیلی آ رہی ہے۔ اس صورتحال حال میں تمام لوگوں کو متحد ہو کر کام کرنے کی ضرورت ہے ورنہ بہت بڑا نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

بی جے پی کے رکن پارلیمان کا کہنا ہے کہ میں اب بھی بھارتی جنتا پارٹی یوتھ مورچہ کے صدر کے عہدے سے استعفی دینا چاہتا ہوں۔کیونکہ مجھے بے عزتی محسوس ہو رہی ہے۔

بی جے پی کے رہنما کے مطابق پارٹی نے مجھے جو عہدہ دیا ہے اس سے الگ ہونے کا من بنا لیا ہے۔ پارٹی سے الگ ہونے کا ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے بلکہ پارٹی کے لئے جی جان لگا کر کام کرنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اگلے اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے مضبوط اتحاد بنا کر کام کرنا ہے، تاکہ ہم اپنی منزل تک پہنچ سکیں۔

بی جے پی کے رکن پارلیمان کا کہنا ہے کہ بنگال میں تبدیلی کی لہر آنے والی ہے۔ لوگوں کو بھی متبادل کی تلاش ہے۔ بی جے پی ان کی اس تلاش کو پوری کر سکتی ہے۔واضح رہے کہ بانکوڑہ ضلع کی یوتھ کمیٹی کو تحلیل کئے جانے کے بعد سے ہی مغربی بنگال بی جے پی کے صدر دلیل گھوش اور رکن پارلیمان سمترا خان کے درمیان تنازعہ چل رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.