مغربی بنگال کے ضلع جلپائی گوڑی میں سمترا خان نے جلسے کو خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ حکمراں جماعت ایک مہینے یعنی دسمبر کے آخر تک اکثریت گنوا بیٹھیں گی.
انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں ممتابنرجی کی قیادت والی ریاستی حکومت بہت جلد اکثریت کھونے والی ہے.
بی جے پی کے رہنما کا کہنا ہے کہ جس طرح سے ترنمول کانگریس ارکان اسمبلی بی جے پی میں شامل ہونے لگے ہیں اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ حکمراں جماعت اقلیت میں آ جائے گی.
سمترا خان کے مطابق گورنر جگدیپ دھنکر ممتابنرجی کی قیادت والی ریاستی حکومت کو 149 اکثریت ثابت کرنے کے لئے گورنر ہاؤس طلب کر سکتے ہیں.
انہوں نے کہا کہ مجھے یہ خدشہ ہونے لگا ہے کہ آنے والے دنوں میں ترنمول کانگریس اکثریت پیش کرنے میں ناکام رہ جائے گی.
وشنوپور سے رکن پارلیمان سمترا خان کا کہنا ہے کہ اگلے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو 149 کا ہدف حاصل کرنے میں کوئی پریشانی نہیں ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ شھبندو ادھکاری یا مہیر گوسوامی ہی نہیں بلکہ متعدد ارکان اسمبلی ترنمول کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے ہیں.
بی جے پی کے رہنما کا کہنا ہے کہ ترنمول کانگریس کو چھوڑ نے والے ارکان اسمبلی کی تعداد ہمارے آپ کے خیال کہیں زیادہ ہے. اسی بنیاد پر کہا جا رہا ہے کہ حکمراں جماعت اکثریت سے اقلیت میں آ جائے گی .
سمترا خان بی جے پی کے دیگر اعلی رہنماوں سے دس قدم آگے نکلتے ہوئے سمترا خان نے کہا کہ ممتابنرجی کی قیادت والی ریاستی حکومت کی زندگی صرف اور صرف ایک ماہ کی ہے.
انہوں نے کہا کہ ایک مہینے کے بعد گورنر جگدیپ دھنکر ممتابنرجی کو اکثریت ثابت کرنے کی ہدایت دیں گے.