ETV Bharat / state

بی جے پی کے رکن پارلیمان کی ممتا حکومت پر تنقید - CM West Bengal

مغربی بنگال کے بانکوڑہ کے وشنوپور سے بی جے پی کے رکن پارلیمان سمترا خان نے ملاپور میں پولیس کے خلاف بند کے دوران احتجاجی جلوس کی قیادت کی۔

بی جے پی کے رکن پارلیمان کی ممتا حکومت پر تنقید

author img

By

Published : Oct 31, 2020, 4:48 PM IST

رکن پارلیمان سمترا خان نے کہا کہ ‘ممتا بنرجی کی قیادت والی حکومت پولیس کی مدد سے چل رہی ہے۔اسی وجہ سے ریاست میں تشدد کا بازار گرم ہے۔’

مغربی بنگال کے بانکوڑہ کے وشنوپور سے بی جے پی کے رکن پارلیمان سمترا خان نے ملاپور میں پولیس کے خلاف بند کے دوران احتجاجی جلوس کی قیادت کی۔

رکن پارلیمان نے کہا کہ “ریاست کی موجودہ صورتحال کو دکھنے سے پتہ ہی نہیں چل رہا ہے کہ حکومت کی باگ ڈور کس کے ہاتھوں میں ہے۔”

انہوں نے کہا کہ “ریاست کے تمام اضلاع میں سیاسی جھڑپوں کا جو سلسلہ شروع ہوا ہے وہ رکنے کا نام نہیں لے رہا.”

سمتراخان کا کہنا ہے کہ “ترنمول کانگریس کے حامی بی جے پی کے کارکنان کو ہدف بنا رہے ہیں لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ کسی بھی معاملے میں کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آ رہی ہے۔”

بی جے پی کے رکن کا کہنا ہے کہ ‘ریاست کی ابتر صورتحال کا اندازہ اسی بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ایک بچے کو لاک اپ میں پیٹ پیٹ قتل کر دیا جاتا ہے۔’

انہوں نے کہا کہ “مو بائل چوری کے الزام میں گرفتار 14برس کے بچے کی موت کی ذمہ داری کون لے گا۔ ”

بچے کی موت کے 48 گھنٹوں کے گزر جانے کے باوجود پولیس انتظامیہ کی جانب سے اب تک کوئی معقول جواب نہیں آیا ہے۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال کے بیربھوم کے ملارپور تھانہ کے لاک اپ میں 14 طرس کے نابالغ بچے کی موت کے بعد پرتشدد مظاہرے کا سلسلہ جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.