کولکاتا:مغربی بنگال کے جنوبی دنیاج ہور کے گنگارام پور تھانہ کے تحت مہاراج نگر علاقے میں تپن سے بی جے پی کے رکن اسمبلی بودھرائی ٹوڈو زخمی ہوگئے۔انہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں وہ زیر علاج ہیں۔BJP MLA Injured In Road Accident In South Dinajpur
ذرائع کے مطابق تپن سے بی جے پی کے رکن اسمبلی بدھرائی توڈو اپنے قافلے کے ساتھ ضلع کے مہاراج نگر جا رہے تھے اسی ان کی گاڑی کے سامنے موٹر وین آنے کے سبب یہ حادثہ پیش آیا۔
سڑک حادثے کے بعد مقامی باشندوں اور پولیس کی مدد سے رکن اسمبلی کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ ڈاکٹروں کے مطابق رکن اسمبلی کے سینے اور پاوں میں چوٹ آئی ہے۔
مزید پڑھیں:Aligarh Road Accident علی گڑھ میں سڑک حادثہ، پانچ افراد ہلاک
ڈاکٹروں کاکہنا ہے کہ رکن اسمبلی کو چند دنوں تک ہسپتال میں ہی رہنا پڑے گا۔دوسری طرف مقامی تھانے کی پولیس نے کہا کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے۔اس معاملے میں کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔
پولیس نے مزید کہاکہ تفتیش کے دوران پتہ چلا ہے کہ رکن اسمبلی کی گاڑی کے سامنے مسافر بردار موٹر وین کے آنے کے سبب یہ حادثہ پیش آیا۔موٹر وین کو بچانے کی کوشش میں رکن اسمبلی گاڑی سڑک کے کنارے الٹ گئی۔BJP MLA Injured In Road Accident In South Dinajpur