ETV Bharat / state

اسپتال میں موبائل پر پابندی کے خلاف ارجن سنگھ پہنچے کلکتہ ہائی کورٹ - بی جے پی کے ایم پی ارجن سنگھ نے ممتا بنرجی

بیرکپور سے بی جے پی کے ایم پی ارجن سنگھ نے ممتا بنرجی کی حکومت کی جانب سے اسپتالوں میں موبائل پر پابندی کے خلاف کلکتہ ہائی کورٹ میں اپیل کرتے ہوئے حکومت کے فیصلے کو چیلینج کیا ہے۔

اسپتال میں موبائل پر پابندی کے خلاف ارجن سنگھ پہنچے کلکتہ ہائی کورٹ

author img

By

Published : Apr 25, 2020, 3:59 PM IST

اپریل کو حکومت کی جانب سے کووڈ 19 کے لیے مختص اسپتالوں میں موبائل فون کے استعمال پر ملکمل طور پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

حکومت کے اس فیصلے کو کلکتہ ہائی کورٹ میں بی جے پی کے ایم پی ارجن سنگھ نے چیلینج کیا ہے اور جلد از جلد اس حکم نامے کو رد کرنے کی اپیل کی ہے۔

ارجن سنگھ کا کہنا ہے کہ 'حکومت کا یہ حکم نامہ وبائی ایکٹ کے خلاف ہے۔' اس کے علاوہ ارجن سنگھ نے صحت کے شعبہ میں متعدد خامیوں کا دعوی کیا ہے آئندہ ہفتے میں اس معاملے کی شنوائی ہو سکتی ہے۔

نبنو میں پرنسپل سیکرٹری نے میڈیا سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ ریاست میں کورونا وائرس کی وجہ سے مزید تین افراد کی موت ہوئی ہے اور مرنے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 18 ہوگئی ہے۔

آڈٹ کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق اب تک 57 لوگوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے 28 افراد کے کورونا وائرس کی وجہ سے مرنے کی تصدیق ہو چکی ہے۔ باقی 39 افراد کے مرنے کی وجہ کچھ اور ہے۔ گرچہ وہ سب بھی کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے تھے۔آڈٹ کمیٹی کی رپورٹ میں ان کی موت کی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔

پرنسپل سیکرٹری راجیب سنہا نے مزید بتایا کہ 24 گھنٹوں میں مزید 51 افراد کورونا وائرس مثبت پائے گئے ہیں۔

ریاست میں کورونا متاثر افراد کی تعداد 385 ہو گئی ہے۔ کولکاتا ،ہوڑہ، ہگلی، شمالی 24 پرگنہ، دونوں مدنا پور جانب سے نئے کیس آ رہے ہیں جن میں 18 فیصد معاملے ہوڑہ کے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹے میں اسپتال سے اب تک کسی کی چھٹی نہیں ہوئی ہے۔ ریاست میں اب تک 105 افراد اسپتال سے صحت یاب ہویے ہیں ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.