ETV Bharat / state

درخت سے لٹکتی ہوئی بی جے پی رہنما کی لاش برآمد، قتل کا خدشہ

author img

By

Published : May 16, 2021, 3:29 PM IST

مغربی بنگال کے 24 پرگنہ کے فالنا تھانہ کے تحت پانچ لک میں بی جے پی رہنما کی لاش درخت سے لٹکی ہوئی پائی گئی ہے۔ اس کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔ پولیس کے مطابق لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے اور تفتیش کی جارہی ہے۔

wb_kol_bjp worker dead body tied with tree in south 24 pgs _wbur10001
بی جے پی رہنما کی لاش درخت سے لٹکی ہوئی ملی، قتل کا خدشہ

جنوبی 24 پرگنہ کے فالتا تھانہ کے تحت پانچ لک گرام میں بی جے پی کے ایک رہنما کی لاش درخت سے لٹکی ہوئی ملی۔ اس سے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔
اسمبلی انتخابات 2021 کے نتائج کے بعد سے اب تک مغربی بنگال میں سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان خونی جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

حکومت کی تمام تر کوششوں کے باوجود ریاست کے مختلف اضلاع میں سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان جاری خونی جھڑپیں رکنے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔
کوچ بہار، نندی گرام، شمالی 24 پرگنہ کے بعد جنوبی 24 پرگنہ سیاسی تصادم سے پوری طرح سے متاثر ہے۔ یہاں اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد سے بی جے پی اور ترنمول کانگریس کے حامیوں کے درمیان خونی جھڑپوں میں کئی لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔
جنوبی 24 پرگنہ کے فالتا تھانہ کے تحت پانچ لک گرام کی ایک کھیت میں بی جے پی کے ایک رہنما کی لاش درخت سے لٹکی ہوئی ملی۔ اس سے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔
مقامی باشندوں کی اطلاع پر فالتا تھانے کی پولیس جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔ ابتدائی تفتیش کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال بھیجا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی شناخت ارندم داس کے طور پر ہوئی ہے۔ قتل کی وجہ معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.