بہار میں اسمبلی انتخابات قریب ہے لیکن سیاسی سرگرمی بنگال میں عروج پر ہیں۔
مغربی بنگال میں برسراقتدار جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے رہنماوں کے درمیان بیان بازی جاری ہے۔
ہوڑہ میں ایک افتتاحی تقریب کے دوران بی جے پی کے ریاستی جنرل سکریٹری شانیتن باسو نے کہا کہ نریندر مودی ملک کے پہلے وزیراعظم ہیں جنہوں نے بنگال میں درگا پوجا کا افتتاح کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ بنگال کے لئے اچھی بات ہے لیکن چند لوگوں کو اچھی بات پسند نہیں آئی ہے۔
اس لئے انہوں نے مخالفت کی ہے۔
بی جے پی کے ریاستی جنرل سکریٹری نے کہاکہ مرکز میں بی جے پی کی حکومت ہے تو مغربی بنگال میں سب کچھ ٹھیک ہے ورنہ لوگوں کو برا دن دکھنا پڑتا۔
شانتین باسو نے کہا کہ مغربی بنگال میں محرم کے دوران ہتھیاروں کی اجازت ہوتی ہے، محرم منایا جاسکتا ہے لیکن رام نومی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں جلوس نکالنے کے لئے اجازت لینی پڑتی ہے لیکن دوسروں کو اس کی اجازت کی ضرورت نہیں پڑتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی اگر تیسری مرتبہ وزیر اعلی بنی تو ڈھاکہ کی طرح مغربی بنگال میں درگاپوجا کو محدود کردیا جا ئے گا۔
مزید پڑھیں:'ملک کی قیادت میں بنگال نے ہمیشہ اہم کردارادا کیا
واضح رہے کہ مغربی بنگال میں تہواروں کے درمیان سیاسی پارٹیوں کے درمیان بیان بازی بھی جاری ہے۔