مغربی بنگال میں آج 'ترنمول کانگریس چھاتر پریشد' کے یوم تاسیس کے موقع پر تمام اضلاع میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ 'ترنمول کانگریس چھاتر پریشد' کے یوم تاسیس کے موقع پر پارٹی کی سربراہ و وزیراعلیٰ ممتا بنرجی، جنرل سکریٹری و رکن پارلیمان ابھیشیک بنرجی اور کابینی وزیر فرہاد حکیم نے بی جے پی کی جم کر تنقید کی۔
فرہاد حکیم نے کہا کہ بی جے پی کے پاس کوئی ترقیاتی منصوبے نہیں ہے۔ اسی وجہ سے بی جے پی بے بنیاد اور جھوٹے پروپیگنڈے میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے بنیاد بیان بازی سے ملک کی ترقی نہیں ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے زیادہ تر رہنما بے بنیاد باتیں کرتے ہیں۔ ان کے پاس ان باتوں کو ثابت کرنے کے لئے ٹھوس ثبوت بھی نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
کولکاتا: مفت آئی اسکریننگ کیمپ کا انعقاد
ریاستی وزیر نے کہا کہ وہ دوسری ریاستوں کے بارے میں بات کرنے سے بہتر اپنی ریاست مغربی بنگال کی ترقیاتی کاموں کو انجام دینے میں زیادہ وقت دیتے ہیں۔ بنگال کے لوگوں کو یہی پسند ہے۔ بنگال کے لوگوں کو مذہب اور نفرت کی سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں ہے کیونکہ ہم سب اپنی ریاست اور زمین سے بہت پیار کرتے ہیں۔ کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹو بورڈ کے سربراہ فرہاد حکیم کا کہنا ہے کہ اسمبلی انتخابات 2021 میں شکست کے بعد بی جے پی کے رہنما بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی اور یہاں کے عوام کو لے کر بے بنیاد باتیں کرتے ہیں۔