ETV Bharat / state

Jaiprakash Majumdar On BJP بی جے پی ایک عسکریت پسند مذہبی جماعت ہے: جے پرکاش مجمدار - حکمراں جماعت ترنمول کانگریس

ترنمول کا نگریس کے رہنما جے پرکاش مجمدار نے اپنی سابقہ پارٹی بی جے پی کو عسکریت پسند مذہبی جماعت قرار دیا ہے۔ ان کے اس بیان پر بنگال کی سیاست میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ بی جے پی کی جانب سے حکمراں جماعت پر جوابی حملہ کیا گیا ہے۔ TMC leader Jaiprakash Majumdar On BJP

بی جے پی ایک عسکریت پسند مذہبی جماعت ہے:جے پرکاش مجمدار

author img

By

Published : Jan 20, 2023, 12:45 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال میں پنچایت انتخابات کی تاریخ جوں جوں قریب آ رہی ہے توں توں سیاسی گہماگہمی تیز ہوتی جا رہی ہے۔ سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان بیان بازی میں بھی زبردست شدت آئی ہے۔ ممتابنرجی کی قیادت والی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور ریاست کی مین اپوزیشن جماعت بی جے پی کے درمیان لفظی جنگ عروج پر پہنچ چکی ہے۔ اسی درمیان بی جے پی کو چھوڑ کر ترنمول کا نگریس میں شامل ہوئے جے پرکاش مجمدار نے اپنی سابقہ پارٹی پر ملک اور ریاست کی موجودہ صورتحال کو لے کر زبردست تنقید کی ہے۔

  • Kolkata | BJP is not a secular party, it's a militant religious party. Bengal is neither with BJP nor with RSS now. In the 2024 elections, the result of Bengal will decide whether Narendra Modi will become PM or not: TMC leader Jaiprakash Majumdar(19.01) pic.twitter.com/RkSQhQLyz6

    — ANI (@ANI) January 20, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

ترنمول کانگریس کے رینما جے پرکاش مجمدار نے کہا کہ بی جے پی عسکریت پسند مذہبی جماعت ہے۔ مذہب کے نام سیاست ہی اس کا اہم مقصد ہے۔ بی جے پی اس سے الگ ہٹ کر سیاست نہیں کرسکتی ہے۔ گزشتہ چند برسوں کا تجزیہ کیا جائے تو پتہ چل جائے گا کہ ملک میں مذہب کے نام پر ہونے والی سیاست میں کتنی تیزی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے سب سے بڑے مجاہد آزادی اور آزاد ہند فوج کے بانی نیتاجی سبھاش چندر بوس نے آر ایس ایس اور اس کی ذیلی جماعتوں کو کبھی پسند نہیں کیا۔ انہوں نے ہمیشہ سے ہی آر ایس ایس کی مخالفت کی ہے۔

بی جے پی ایک عسکریت پسند مذہبی جماعت ہے:جے پرکاش مجمدار
بی جے پی ایک عسکریت پسند مذہبی جماعت ہے:جے پرکاش مجمدار

ترنمول کانگریس کے رہنما کا کہنا ہے کہ آر ایس ایس نے بھی نیتاجی سبھاش چندر بوس کی کبھی حمایت نہیں کی۔ جہاں تک بی جے پی کے رہنماؤں کے نیتاجی سے متعلق بیان بازی کا تعلق ہے وہ محض دکھاوا ہے۔ بی جے پی کے رہنما نیتاجی کے نام پر بنگال میں اپنا قدم مضبوط کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ ترنمول کانگریس کے رہنما کے اس بیان پر بنگال کی سیاست میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ بی جے پی کی جانب سے حکمراں جماعت پر جوابی حملہ کیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:Suvendu Adhikari On Amritya Sen نوبل انعام یافتہ امرتیہ سین کو طالبان حکومت کو مشورہ دینا چاہیے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.