کولکاتا: مغربی بنگال کے سلی گوڑی سے بی جے پی کے رکن اسمبلی شنکر گھوش نے مغربی بنگال کی تقسیم کی بات کرتے ہوئے ایک بار پھر جلد سے جلد علیٰحدہ ریاست کا مطالبہ کیا۔ رکن اسمبلی شنکر گھوش نے کہا کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے شمالی بنگال کے دعویٰ بالکل بے بنیاد ہے۔ شمالی بنگال حقیقت میں ترقی سے کوسوں دور ہے. انہوں نے کہا کہ شمالی بنگال برسوں سے ترقیاتی دوڑ میں بہت پیچھے رہ گیا ہے۔ اس کی ترقی کے نام پر بڑے بڑے دعویٰ کیے گئے لیکن سچائی اس کے برعکس ہے۔ BJP's Demand for a Separate State n West Bangal

ان کا کہنا ہے کہ شمالی بنگال رہنے والوں کے ساتھ انصاف کرنا ہے تو شمالی بنگال کو علیحدہ ریاست demand separate state کا درجہ دے دیا جائے۔ اسی میں عام لوگوں کی بھلائی اور ترقی ہے۔ رکن اسمبلی شنکر گھوش نے کہا کہ گرمی میں اضافہ اور کم ہونا قدرتی فطرت ہے لیکن مغربی بنگال کی حکومت کے پاس عام لوگوں کو اس صورتحال سے نجات دلانے کا بھی مشورہ نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کو اسکولوں میں سہولیات اور انفراسٹرکچر کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ قبل از وقت گرمی کی چھٹی کا اعلان کرنے کی بھی مخالفت کی۔ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ قبل از وقت گرمی کی چھٹی سے کسی کو فائدہ ہونے والا نہیں ہے کیونکہ جان لیوا گرمی کا سلسلہ جون تک جاری رہے گی تو کیا دو ڈھائی مہینوں تک اسکول بند کرکے رکھا جائے۔