ETV Bharat / state

خواتین کے خلاف تشدد، بی جے پی کی ممتا حکومت پر تنقید

بی جے پی کی رکن پارلیمان لاکٹ چٹرجی نے ریاست میں خواتین پر گھریلو تشدد کی وارداتوں میں اضافہ ہونے پر ریاستی حکومت پر تنقید کی ہے۔

BJP criticizes state government over violence against women
خواتین کے خلاف تشدد کو لیکر ریاستی حکومت پر بی جے پی کی تنقید
author img

By

Published : Dec 2, 2020, 10:52 PM IST

Updated : Dec 2, 2020, 11:03 PM IST

مغربی بنگال کے ضلع ہگلی سے بی جے پی کی رکن پارلیمان لاکٹ چٹرجی نے خواتین پر ہونے والے تشدد کی وارداتوں میں اضافہ ہونے پر ریاستی حکومت کو ہدف تنقید بنایا۔

خواتین کے خلاف تشدد کو لیکر ریاستی حکومت پر بی جے پی کی تنقید

رکن پارلیمان نے کہا کہ ملک کی دوسری ریاستوں کے مقابلے مغربی بنگال میں خواتین کے خلاف ہونے والے گھریلو تشدد کے واقعے میں اضافہ ہوا ہے۔ مغربی بنگال میں خواتین پر ہونے والے تشدد پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی جاتی ہے یہ معاملے منظر عام پر نہیں آتے۔ دوسری ریاستوں میں خواتین کے خلاف ہونے والے تشدد کی واردارتوں کی خبر فوراً منظر عام پر آ جاتی۔

انہوں نے کہا کہ چنشورہ میں ایک نابالغہ کی عصمت دری ہوتی ہے۔ اس واقعے کے خلاف تھانے میں شکایت درج کرائی گئی۔ نابالغہ کی ماں نے مقامی باشندوں کی مدد سے تھانے میں شکایت درج کرائی۔ ان کی شکایت کی بنیاد پر عصمت دری کے الزام میں ایک نوجوان کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔

رکن پارلیمان کا کہنا ہے کہ حیرت کی بات یہ ہے کہ واقعہ کے 48 گھنٹوں کے اندر عصمت دری کے الزام میں گرفتار نوجوان کے خلاف شکایت واپس لے لی گئی۔

انہوں نے کہا کہ یہ سب کیا ہے؟ وزیراعلی ممتابنرجی خواتین کی سکیورٹی کو لے کر بڑی بڑی باتیں کرتی ہیں لیکن ان کی پارٹی کے رہنما قصورواروں کی حمایت میں آگے آجاتے ہیں۔

لاکٹ جٹرجی کے مطابق ترنمول کانگریس میں مختلف رہنماؤں کے لئے مختلف ضابطہ کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اسی وجہ سے بڑے بڑے رہنما ترنمول کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہو رہے ہیں۔ ایک دن آئے گا جب ترنمول کانگریس میں ممتابنرجی اور ان کے بھتیجے ابھیشک بنرجی کے علاوہ کوئی نہیں رہے گا۔

ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی اسیت مجمدار کا کہنا ہے کہ بی جے پی کے رہنماؤں کا دوسروں پر الزام لگانے کے علاوہ کوئی کام نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی رکن پارلیمان کا الزام بے بنیاد ہے۔ پولیس پورے معاملے کی تفتیش کر رہی ہے سچائی بہت جلد سامنے آ جائے گی۔

Last Updated : Dec 2, 2020, 11:03 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.