ETV Bharat / state

BJP Councillor Detained آسنسول بی جے پی کاؤنسلر پولس حراست میں - 3 لوگوں کی موت کے سلسلے

بی جے پی لیڈر جتیندر تیواری نے کلکتہ ہائی کورٹ میں ایک درخواست دائرکرکے کمبل اسکینڈل میں ممکنہ گرفتاری پر روک لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔مگر اسی معاملے میں آسنسول سے بی جے پی کے ایک اور کونسلر کو گرفتار کرلیا ہے۔ اس کے علاوہ پولس نے جیتندر تیواری کے فلیٹ پر دوبارہ نوٹس چسپاں کردیا ہے۔BJP Councillor Detained

آسنسول بی جے پی کاؤنسلر پولس حراست میں
آسنسول بی جے پی کاؤنسلر پولس حراست میں
author img

By

Published : Dec 20, 2022, 7:54 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کے بردوان ضلع کے آسنسول میں 3 لوگوں کی موت کے سلسلے میں بی جے پی کے تین کونسلروں چیتالی تیواری، گورو گپتا اور امیت تلسیان کے خلاف شکایت درج کرائی گئی تھی۔BJP Councillor Detained In Stampede Case In Asansol West Bengal

امیت کو ابتدائی طور پر پولیس نے منگل کو گرفتار کیا تھا۔ اسے پوچھ گچھ کے لیے آسنسول نارتھ پولیس اسٹیشن لے جایا گیا۔ امیت بھی کمبل تقسیم کرنے کی تقریب میں موجود تھے۔

اس کے علاوہ آسنسول نارتھ تھانے کی پولیس نے دوپہر میں بی جے پی لیڈر جیتندر تیواری کے گھر پر ایک اور نوٹس چسپاں کریا۔منگل کو 7 پولس افسران کی ٹیم بھی چیتالی سے پوچھ گچھ کرنے گئی تھی۔ لیکن پولیس ایک گھنٹے بعد واپس آگئی کیونکہ ان کا فلیٹ مقفل تھا۔

تاہم جیتندرنے اس معاملے پر اپنا ردعمل ٹوئٹر پر دیتے ہوئے لکھا کہ ”میں اس بنگال کو نہیں چھوڑوں گا۔ بنگال کی سرزمین پر پیدا ہوا، بنگالی ماں کی گود میں مروں گا۔

جیتندر تیواری کے جذباتی ٹویٹ کے جواب میں ترنمول کانگریس کے لیڈر وی شیوداسن (داشو) نے کہاکہ ''وہ ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہجوم کو بڑھانے کے لیے باہر سے لوگوں کو کمبل تقسیم کرنے کی تقریب میں لایا گیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے بھیڑ کو بڑھانے کے لیے شیو چرچا جیسے پروگرام بھی کئے۔ جب اتنے لوگ جمع ہوئے تو کنٹرول کرنے کی ضرورت تھی۔ ایک سینئر لیڈر کی ضرورت تھی۔ لیکن جیسے ہی قائدین تقریب سے چلے گئے، سب چلے گئے۔

مزید پڑھیں؛Madhya Pradesh Madrasa Syllabus صرف مدارس کے نصاب کی جانچ کیوں؟ آر ایس ایس کے اسکولز کی بھی تحقیقات کی جائے

پولیس کی جانب سے جیتندر تیواری اور ان کی اہلیہ جیا چیتالی کو دیے گئے دوسرے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پولیس افسران 22 دسمبر کی صبح 10 بجے تک ان سے پوچھ گچھ کے لیے ان کے گھر آئیں گے۔ اسے گھر پر رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔ چیتالی اور جیتن پہلے ہی کلکتہ ہائی کورٹ میں تحفظ کی عرضی دائر کر چکے ہیں، جس کی سماعت کل بدھ کو ہونے والی ہے۔BJP Councillor Detained In Stampede Case In Asansol West Bengal

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.