ETV Bharat / state

' ممتا بنرجی دیدی نہیں ڈیوائڈر دیدی ہیں ' - جھوٹ پر لوگوں سے معافی مانگنی چاہیے

انجینئرنگ امتحان جے ای ای کو انگریزی، ہندی کے علاوہ گجراتی زبان میں ہونے پر مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے اعتراض کیا۔

' ممتا بنرجی دیدی نہیں ڈیوائڈر دیدی ہیں '
author img

By

Published : Nov 8, 2019, 9:47 AM IST

گجرات کے وزیر اعلیٰ وجے روپانی نے ممتا بنرجی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے ٹوئٹر پر انہیں 'ڈیوائڈر دیدی' قرار دیا۔

ٹوئٹر پر روپانی نے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ کی جانب سے کیے گئے اعتراض پر قومی جانچ ایجنسی کے جاری کردہ وضاحت کی ایک لنک بھی پوسٹ کی۔

روپانی نے ٹوئٹ میں کہا کہ ' پیاری ' ڈیوائڈر دیدی' آپ کی ریاست کے لوگوں کو ترقی کی ضرورت ہے نہ کہ تقسیم کرنے کی۔حقائق سامنے آچکے ہیں۔آپ کو اپنے جھوٹ پر لوگوں سے معافی مانگنی چاہیے۔'

گجرات کے وزیر اعلی وجے روپانی ٹوئٹ
گجرات کے وزیر اعلی وجے روپانی ٹوئٹ

بدھ کے روز ممتا بنرجی نے ایک ٹوئٹ میں پوچھا کہ انگریزی اور ہندی کے علاوہ صرف گجراتی میں جے ای ای (مین) کروا کر دیگر علاقائی زبانوں سے کیوں ناانصافی کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا 'اگر گجراتی کو وہاں رہنا ہے تو بنگالی سمیت تمام علاقائی زبانیں وہاں ہونی چاہئیں'۔

قومی جانچ ایجنسی کی وضاحت میں کہا گیا ہے کہ مشترکہ داخلہ امتحان (جے ای ای) اس خیال سے شروع ہوا تھا کہ تمام ریاستیں اس کو انجینئرنگ کے داخلے کے لیے استعمال کرسکتی ہیں۔

تاہم ، صرف گجرات نے ریاستی انجینئرنگ کالجوں کے لیے جے ای ای (مین) کو استعمال کرنے پر اتفاق کیا ، لہذا اس کے کاغذ گجراتی زبان میں دستیاب تھا۔

سنہ 2014 میں مہاراشٹر نے جے ای ای کا انتخاب کیا ، لیکن اس کا آغاز 2016 میں ہوا ، لہذا مراٹھی میں کاغذات کی فراہمی بند کردی گئی۔

Intro:Body:

ergtrhryk

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.