ETV Bharat / state

مغربی بنگال: کیلاش وجئے ورگیہ کو ’زیڈ زمرہ کی سکیورٹی‘ - بھارتیہ جنتا پارٹی کے جنرل سکریٹری

بھارتیہ جنتا پارٹی کے جنرل سکریٹری و مغربی بنگال میں پارٹی انچارج کیلاش وجئے ورگیہ کی سیکوریٹی میں اضافہ کرکے انہیں زیڈ زمرے کی سیکوریٹی فراہم کی گئی ہے۔

BJP Bengal in-charge Kailash Vijayvargiya security upgraded
مغربی بنگال: کیلاش وجئے ورگیہ کو ’زیڈ زمرہ کی سیکوریٹی‘
author img

By

Published : Dec 14, 2020, 3:50 PM IST

کیلاش وجئے ورگیہ کو زیڈ زمرہ کی سیکوریٹی کے ساتھ ساتھ مغربی بنگال کے دورہ کے موقع پر بلٹ پروف گاڑی بھی دی جائے گی۔ گذشتہ کچھ روز قبل ریاست میں بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا اور کیلاش وجئے ورگیہ کے قافلہ پر حملے کے بعد مرکزی حکومت نے بی جے پی رہنما کو زیڈ زمرہ کی سیکوریٹی فراہم کرنے کافیصلہ کیا ہے۔

گذشتہ 4 روز قبل مغربی بنگال میں جے پی نڈا اور وجئے ورگیہ کے قافلہ پر پتھراؤ کیا گیا تھا۔ حملہ میں قافلہ میں موجود کاروں کو نقصان پہنچا اور بعض بی جے پی رہنما زخمی بھی ہوئے تھے۔ اس واقعہ کا ایک ویڈیوں بھی وائر ہوا جس میں سڑک پر ٹھہرے بعض لوگوں کو قافلہ پر پتھر پھینکتے ہوئے دیکھا گیا۔ بی جے پی نے حملہ کرنے والوں کو ترنمول کانگریس کے کارکن قرار دیا تھا تاہم ممبا بنرجی نے اس الزام کو مسترد کردیا تھا۔

مغربی بنگال میں بی جے پی کے انچارج وجئے ورگیہ نے ممتا بنرجی پر الزام عائد کیا کہ ’وہ اقتدار پر دوبارہ قابض ہونے کےلیے تشدد پر بھروسہ کر رہی ہیں‘۔ انہوں نے گذشتہ روز الیکشن کمیشن سے اپیل کی کہ ’ریاست میں سیاسی تشدد و دہشت گردی کا ماحول ہے ایسے میں فوری طور پر مرکزی فورسس کو تعینات کیا جانا چاہئے‘۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.