ETV Bharat / state

بی جے پی نے'بنگال بچاؤ ہفتہ'منانے کا اعلان کیا - اترپردیش کی خبریں

مغربی بنگال حکومت نے 16 اگست کو ’’کھیلا ہوبے ‘‘ کا دن منانے کا اعلان کررکھا ہے۔ اس کے جواب میں بی جے پی نے 9اگست سے 16اگست تک بنگال بچاو ہفتہ منانے کا اعلان کیا ہے۔

بی جے پی نے'بنگال بچاؤ ہفتہ'منانےکا اعلان کیا

author img

By

Published : Aug 6, 2021, 9:54 PM IST

بی جے پی کے ذرائع کے مطابق 9اگست جو بھارت چھوڑو تحریک کا دن بھی ہے، سے ایک ہفتہ بنگال بھر میں بنگال بچاو دیوس منایا جائے گا۔بی جے پی یوتھ فرنٹ کے رہنما 9اگست کو جلوس نکالیں گے۔بی جے پی نے کہا کہ بنگال میں انتخابی نتائج آنے کے بعد سے ہی تشدد کے واقعات ہورہے ہیں۔بی جے پی رہنماوں اور ورکروں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

بی جے پی نے اس سے قبل آشیرواد یاترا کا نکالنے کا اعلان کیا تھا۔اس پروگرام کے تحت چار مرکزی وزرا سبھاش سرکار، جان برلا، شانتانو ٹھاکر اور نشیت پرمانک تشدد کے شکار پارٹی کارکنان اور ورکروں کے گھر جاکر ملاقات کریں گے۔اس دورے کے دوران متعلقہ علاقے کے ارکان پارلیمان و ارکان اسمبلی بھی ساتھ میں موجود رہیں گے ۔یہ پروگرام اگست کے مہینے تک جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:'مغربی بنگال میں درگا پوجا کے بعد اسکول کھولنے کے منصوبے پر غور'

دوسری جانب ترنمول کانگریس کے ترجمان کنال گھوش نے کہا کہ بی جے پی اگست میں انقلاب کی بات کررہی ہے مگر انہیں مئی میں آیا انقلاب برداشت نہیں ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو عوامی مسائل کی فکر نہیں ہے ۔مہنگائی میں بے تحاشا اضافہ ہوا ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.