ETV Bharat / state

Birbhum Violence: وزیر اعظم نے کہا، بنگال کے لوگ ایسے واردات کرنے والوں کو معاف نہ کرے

پی ایم مودی نے مغربی بنگال کے بھیر بھوم کے رامپور ہاٹ سانحہ پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ' میں مغربی بنگال کے بیر بھوم میں ہوئے پرتشدد سانحہ پر تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ PM Modi Express Condolences over Birbhum Violence

Birbhum violence: PM Modi calls for strict action against culprits
وزیر اعظم نے کہا، بنگال کے لوگ ایسے واردات کرنے والوں کو معاف نہ کرے
author img

By

Published : Mar 23, 2022, 8:28 PM IST

مغربی بنگال کے بیر بھوم میں ٹی ایم سی لیڈر بھدو شیخ کے قتل کے بعد رامپور ہاٹ کے باگوٹی گاؤں میں نامعلوم شرپسندوں نے تقریباً ایک درجن مکانات کو آگ کے حوالے کردیا جس میں 8 افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں 3 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں۔ بنگال سمیت ملک بھر میں اس سانحہ پر خوب بحث ہورہی ہے۔ اسی درمیان وزیر اعظم نریندر مودی نے سانحہ پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ہلاک ہونے والوں کو تعزیت پیش کی۔ PM Modi Express Condolences over Birbhum Violence

وزیر اعظم نے ٹویٹ کر کے کہاکہ' میں مغربی بنگال کے بیر بھوم میں ہوئے پرتشدد واقعہ پر تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ مجھے امید ہے کہ ریاستی حکومت بنگال کی عظیم سرزمین پر ایسے گھناؤنے حرکت کرنے والوں کو ضرور سزا دے گی۔'

پی ایم نے کہا کہ میں بنگال کے لوگوں سے بھی درخواست کروں گا کہ وہ ایسے واقعات کے قصورواروں کو کبھی معاف نہ کریں، جو ایسے مجرموں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے میں ریاست کو یقین دلاتا ہوں کہ مجرموں کو جلد از جلد سزا دلانے کے لیے جو بھی مدد کی ضرورت ہو گی فراہم کی جائے گی۔'

واضح رہے کہ بیربھوم ضلع کے رامپور ہاٹ کے باگوٹی گاؤں ترنمول کانگریس کے نائب گرام پردھان کے قتل کے بعد گاؤں میں افراتفری پھیل گئی، تاہم دیر رات نامعلوم شرپسندوں کی جانب سے گاؤں کے متعدد مکانات کو آگ کے حوالہ کردیا گیا جس کے نتیجے میں اب تک آٹھ افراد کے ہلاک ہوگئے۔

حکام نے بتایا کہ تصادم کے الزام میں اب تک 11 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے، جبکہ رامپور ہاٹھ کے انسپکٹر انچارج اور سب ڈویژنل پولیس ایس ڈی پی اور کو معطل کردیا گیا ہے۔ علاقے میں پولیس کی بھاری نفری بھی تعنیات کردی گئی ہے۔

وہیں رامپور ہاٹھ سانحہ میں ایک نئے شادی شدہ جوڑے کی موت پر اہل خانہ نے عدالت سے انصاف کی فریاد کرتے ہوئے سوال کیا ہے کہ ان کی موت کے لیے ذمہ دار کون؟ موت کی جواب دہی کس پر طے کی جائے۔'

مزید پڑھیں:

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.