کورونا وائرس کے درمیان بھارت میں آئی لیگ کوالیفائنگ راؤنڈ کے میچوں کا انعقاد کسی چیلنج سے کم نہیں تھا لیکن آل انڈیا فٹبال فیڈریش نے کوالیفائنگ راؤنڈ کے میچوں کو کامیابی کے ساتھ انعقاد کر کے ناممکن کو ممکن بنا دیا۔
محمڈن اسپورٹنگ کے جنرل سکریٹری محمد وسیم اکرم شیخ نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے درمیان کوالیفائنگ راؤنڈ کے میچ کرانا کسی چیلنج سے کم نہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ بائیو ببل(bio bubble) میں رہنا آسان نہیں ہے لیکن اپنے آپ کو اور دوسروں کو محفوظ رکھنے کا یہ سب سے بہترین طریقہ ہے۔
خیال رہے کہ بائیو ببل کے تحت کھلاڑیوں کے باہری دنیا بالکل الگ رکھا جاتا ہے، تاکہ وہ کسی بھی انفیکشن سے محفوظ رہ سکیں۔
کلب کے جنرل سکریٹری نے کہا کہ کوالیفائینگ راؤنڈ کے دوران کھلاڑی بائیو ببل میں رہ سکتے ہیں اور مستقبل میں بھی رہیں گے ۔
سیاہ سفید جرسی والی شہرہ آفاق فٹبال کلب کے جنرل سکریٹری نے کہا کہ آئی لیگ کے انعقاد میں زیادہ دن نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر اے آئی ایف ایف بائیو ببل کے درمیان آئی لیگ کا انعقاد کیا جاتا ہے تو ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی ٹیموں کے لیے زیادہ بہتر ہوگا۔
مزید پڑھیں:محمڈن اسپورٹنگ کا گھانا کے فٹبالر سے معاہدہ
واضح رہے کہ محمڈن اسپورٹنگ کلب نے کوالیفائنگ راؤنڈ میں غیر مفتوح ریکارڈ کے سات برسوں کے بعد آئی لیگ میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔