ETV Bharat / state

شمالی بنگال میں بھارت بند کا جزوی اثر

بی جے پی کے شمالی بنگال میں 12 گھنٹوں کے بند کو عام لوگوں نے تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ بی جے پی کارکن کے مبینہ قتل کے خلاف بند کا اعلان کیا گیا تھا۔

author img

By

Published : Dec 8, 2020, 1:18 PM IST

شمالی بنگال میں بھارت بند کا جزوی اثر
شمالی بنگال میں بھارت بند کا جزوی اثر

مغربی بنگال کے کوچ بہار کے پھول باڑی میں بی جے پی کے رکن کے مبینہ قتل کے خلاف 12 گھنٹوں کا شمالی بنگال بند کا اعلان کیا گیا تھا۔

لیکن آج صبح سے ہی کوچ بہار سمیت دیگر اضلاع میں بند کے برعکس مناظر دیکھنے کو ملے۔ تمام علاقوں میں عام زندگی پوری طرح سے معمول پر رہی۔

کوچ بہار ضلع بی جے پی کے حامیوں نے جھنڈوں کے ساتھ سڑکوں پر نکل کر زبردستی دکانوں اور بازاروں کو بند کرانے کی کوشش کی۔ لیکن سبزی فروشوں اور دکان داروں نے بی جے پی کے حامیوں کی بات ماننے سے انکار کر دیا۔ چند دکاندار بات مان کر واپس گھر لوٹ گئے۔

مختلف مقامات پر سبزی فروشوں ، دکانداروں کے درمیان کاروبار بند کو لے ٹکراو دیکھنے کو ملا۔

اس سلسلے میں دکانداروں کا کہنا ہے کہ کاروبار پوری طرح سے ٹھپ پڑ چکا تھا۔ بڑی مشکل سے خریدار دکانوں تک پہنچ رہے ہیں۔

اس صورت میں کاروبار بند کرنے کا مطلب خودکشی کرنا ہوگا۔ گزشتہ نو مہینوں سے کاروبار کے پٹری پر لوٹنے کا انتظار تھا۔

انہوں نے کہا کہ سیاست کے نام پر غریبوں کو یوں پریشان نہیں کرنا چاہئے کیونکہ ہماری بھی فیملی ہے۔ ہمارے علاوہ ان کی دیکھ بھال کرنے والا کوئی نہیں ہے۔

سبزی فروشوں کا کہنا ہے کہ ہم غریب لوگ ہیں۔ لاک ڈاؤں کی مار سے ابھرنے کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں بڑی مشکل سے دو روپے کی آمدنی ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اتنی مختصر آمدنی میں کاروبار میں بہتری آ پا رہی ہے۔ فیملی کا گزر بسر بہت مشکل سے ہو رہا ہے۔

سبزی فروشوں نے کہا کہ کاروبار بند کرنے سے ہمارا بہت نقصان ہو جائے گا۔

دوسری طرف بی جے پی کے احتجاج کے سبب آمدورفت خدمات پر کچھ حد تک منفی اثر پڑا۔ بی جے پی کے حامیوں کے کہنے پر چند دکانداروں اور سبزی فروشوں نے دکان بند کر کے واپس چلے گئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کوچ بہار کے پھول باڑی میں واقع اترکونا گھیراؤ مہم کے دوران بی جے پی یوتھ مورچہ کے ایک حامی کی موت ہو گئی تھی۔

بی جے پی یوتھ مورچہ نے شمالی بنگال میں 12 گھٹتے کے بند کا اعلان کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.