مغربی بنگال کے بیشتر اضلاع میں اسمبلی انتخابات 2021 کے تین مہینے بعد حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور اپوزیشن پارٹیوں کے درمیان کشیدگی میں کوئی کمی نہیں آئی ہے. جنوبی 24 پرگنہ کے بھانگوڑ اسمبلی حلقے سے انڈین سیکولر فرنٹ کے واحد کامیاب رکن اسمبلی نوشاد صدیقی کو تین مہینوں کی جدوجہد کے بعد آخر کار کرائے پر گھر مل ہی گیا.
اسمبلی انتخابات 2021 میں پہلی مرتبہ اپنی قسمت آزمانے والی سیاسی جماعت انڈین سیکولر فرنٹ کے رکن اسمبلی نوشاد صدیقی گزشتہ تین مہینوں سے اپنے ہی اسمبلی حلقہ بھانگوڑ میں کرائے کے مکان کے لئے در در بھٹک رہے تھے۔ باڑی والا عبدل ہدایت مُلا نے اپنے رکن اسمبلی نوشاد صدیقی کو کرائے پر مکان دینے کا فیصلہ کیا۔
ان کا کہنا ہے کہ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی جانب سے مکان کرائے پر نہ دینے کے لئے زبردست دباؤ بنایا جارہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ رکن اسمبلی نوشاد صدیقی کو کرائے پر مکان دینے کے بعد سے ہی انہیں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
مزیدپڑھیں:مکل رائے کو پی اے سی کا چیئرمین بنانے پر بی جے پی چراغ پا
دوسری طرف رکن اسمبلی نوشاد صدیقی کا کہنا ہے کہ اسمبلی انتخابات میں شاندار جیت درج کرنے کے بعد سے ہی اپنے اسمبلی حلقے میں کرائے کے مکان کی تلاش میں تھا لیکن حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے ڈر کی وجہ سے کوئی گھر دینا نہیں چاہ رہا تھا۔