ETV Bharat / state

Durand Cup 2022 بنگلورو ایف سی ڈورنڈ کپ کے فائنل میں - ڈورنڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل

جومبولا کے فیصلہ کن گول کی بدولت بنگلورو ایف سی نے حیدرآباد ایف سی کو دلچسپ اور سنسنی مقابلے میں ایک صفر سے شکست دے کر ڈورنڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں داخلہ لے لیا۔ Durand cup 2022

بنگلورو ایف سی ڈورنڈ کپ کے فائنل میں
بنگلورو ایف سی ڈورنڈ کپ کے فائنل میں
author img

By

Published : Sep 15, 2022, 9:40 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے سالٹ لیک اسٹیڈیم میں ڈورنڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بنگلورو ایف سی اور حیدرآباد ایف سی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں۔ bengaluru fc storn into Durand cup 2022 final

دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کوملا۔ میچ کی شروعات سے ہی دونوں ٹیموں نے جارحانہ انداز میں کھیل کامظاہرہ کیا۔دونوں جانب سے ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرنے کے ارادے سے تابڑ توڑ حملے کئے

کھیل کے 31 ویں منٹ پر جومبولا نے گول کرکے بنگلورو ایف سی کو ایک صفر کی سبقت دلانے میں اہم رول ادا کیا۔حیدرآباد ایف سی کی ٹیم ایک صفر کے خسارے کو ختم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن ناکام رہی ۔

پہلے ہاف کے اختتام پر بنگلورو ایف سی ایک صفر کی سقت برقرار رکھنے میں کامیاب رہی ۔کھیل کے دوسرے ہاف میں بجی دونوں ٹیموں کی جانب سے جارحانہ کھیل دیکھنے کوملا۔

یہ بھی پڑھیں:Men's T20 World Cup بھارت پاکستان میچ کے تمام ٹکٹ فروخت

حیدرآباد ایف سی کی ٹیم نے اسکور برابر کرنے کے لئے اپنی پوری قوت جھونک دی لیکن بنگلورو ایف سی کی دفاعی دیوار میں شگاف ڈالنے میں ناکام رہی۔کھیل کے اختتام تک حیدرآباد ایف سی کی جانب سے اسکور برابر کرنے کی ناکام کوشش جاری رہی۔

بنگلورو ایف سی نے ایک صفر کی سبقت برقرار رکھتے ہوئے دوسرے سیمی فائنل میں جیت درج کرتے ہوئے ڈورنڈ کپ 2022 کے فائنل میں اپنی جگہ بنالی ۔ڈورنڈ کپ کے فائنل میں پہنچنے والی دوسری ٹیم ممبئی سٹی ایف سی ہے جس نے میزبان محمڈن اسپو رٹنگ دی تھی۔bengaluru fc storn into Durand cup 2022 final

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.