ETV Bharat / state

'بنگال کی نوجوان نسل ممتا بنرجی کی اصل طاقت' - سیاسی کئرئیر کی شروعات

ترنمول کانگریس کے رہنما فیض احمد خان کا کہنا ہے کہ بنگال میں ہونے والے ترقیاتی کاموں سے متعلق جو رپورٹ سامنے آئی ہے اس سے یہ ثابت ہوتا کہ ترقیاتی کاموں کے معاملے میں مغربی بنگال ملک کی دیگر ریاستوں سے بہت آگے ہے۔

'بنگال کی نوجوان نسل ممتا بنرجی کی اصل طاقت'

author img

By

Published : Feb 14, 2021, 11:55 AM IST

ترنمول کانگریس کے یوتھ رہنما اور کاؤنسلر فیض احمد خان نے نوجوان نسل کی حمایت کو وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی اہم طاقت قرار دیا ہے۔

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے مسلم اکثریتی وارڈ نمبر 66 کے کاونسلر فیض احمد خان نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات سچ ہے کہ سیاسی حالات میں تبدیلی آئی ہے۔ لیکن یہ بدلاؤ عام لوگوں کے حق میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات سے قبل بی جے پی پروپگنڈے میں مصروف ہے مگر وہ مغربی بنگال کے عوام اور خاص طور پر نوجوان نسل کا مزاج سمجھنے میں پوری طرح سے ناکام رہی ہے۔

'بنگال کی نوجوان نسل ممتا بنرجی کی اصل طاقت'

ترنمول کانگریس کے رہنما فیض احمد خان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے ترقیاتی منصوبوں کو کامیابی سے پورا کرنے کے سبب نوجوان نسل ان سے بے حد متاثر ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کی حمایت وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی اہم طاقت ہے۔ روز اول سے ہی مغربی بنگال کے نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے ساتھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے خود ایک یوتھ رہنما کی حیثیت سے سیاسی کئرئیر کی شروعات کی تھی اور اس کا اثر آج تک دیکھنے کو ملتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ گزشتہ دس برس کے دوران ریاست میں ترقیاتی منصوبوں کو کامیابی کے ساتھ نافذ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نہ صرف اقلیتی طبقے کے بلکہ ریاست میں رہنے والے تمام مذاہب کے لوگوں کے لئے ترقیاتی کاموں کو انجام دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'میں حکومت کی تعریف نہیں کر رہا ہوں۔ ریاستوں کی ترقیاتی کاموں پر گہری نظر رکھنے والی پارلیمنٹ کی کمیٹی نے مغربی بنگال کی ممتا حکومت کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کا یہ مطلب ہوا کہ ممتا بنرجی کے دور اقتدار میں ہونے والے ترقیاتی کاموں سے متعلق آیا بی جے پی کے رہنما جھوٹا پروپگنڈہ کر رہے ہیں یا پھر مرکزی حکومت جھوٹ بول رہی ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.