ETV Bharat / state

Bengal Sees Biggest Single-Day Jump in Covid Cases in a Week: مغربی بنگال میں یومیہ کورونا کیسز 2 ہزار سے متجاوز

author img

By

Published : Dec 31, 2021, 6:39 PM IST

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز میں اچانک بے تحاشہ اضافہ Bengal sees biggest single-day jump in Covid cases ہوا ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دو ہزار سے زائد کیسز درج کئے گئے جبکہ اس دوران وبا کی وجہ سے 12 لوگوں کی موت ہوگئی۔

مغربی بنگال میں صورتحال سنگین، یومیہ کورونا کیسز 2 ہزار سے متجاوز

ریاست میں کورونا وائرس کی تیسری لہر Covid Third Wave کا اثر دکھائی دے رہا ہے وہیں اومیکرون بھی تیزی سے پھیلنے لگا ہے۔ اس کے سبب عام لوگوں میں دہشت پائی جاتی ہے۔ اس کے باوجود ریاست کے چار اضلاع شمالی 24 پرگنہ، ہگلی، سلی گوڑی اور آسنسول میں 22 جنوری کو ہونے والے کارپوریشن کے انتخابات Corporation Election کے پیش نظر سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔

ریاستی حکومت نے عام لوگوں کے لیے نئے کورونا گائیڈ لائن Coroan Guidlines کا اعلان کیا ہے لیکن سیاسی پارٹیوں کی جانب سے کھلی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔ الیکشن کمیشن نے کارپوریشن انتخابات کے مدنظر ابھی تک کورونا گائیڈ لائن کے لیے کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا ہے۔

دوسری طرف ریاست میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دو ہزار 12 کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ اس دوران 12 لوگوں کی موت بھی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال میں پہلے دو دنوں تک کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تعداد ساڑھے آٹھ ہزار تھی لیکن چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا متاثرین کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔ غور طلب ہے کہ گزشتہ چھ ماہ میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Mamata Banerjee on Omicron Cases in Bengal: اومیکرون میں اضافہ کے باعث اسکولوں کو دوبارہ بند کرنے کا اشارہ

ریاست میں کچھ روز قبل کورونا کے یومیہ کیسز صرف دس تا بارہ تھے لیکن آج اس یہ تعداد بڑھ کر 2 ہزار سے زیادہ ہوگئی۔ انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن کے نائب صدر ڈاکٹر شکیل اختر نے کہا کہ موجودہ صورتحال سنگین ہے لیکن احتیاط برتنے سے وبا پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ اس کے لیے لوگوں کو بھیڑ بھاڑ مقامات پر جانے سے پرہیز کرنا چاہئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.