مغربی بنگال میں تقریباً 77 دنوں میں پہلی مرتبہ کورونا وائرس کے یومیہ کیسز کی تعداد دو ہزار سے بھی کم ریکارڈ کئے گئے ہیں
اس کے ساتھ ہی کورونا وائرس کی دوسری لہر کی رفتار سست پڑنے کے سبب دو مہینوں میں پہلی مرتبہ ایک دن میں 50 سے کم اموات کی تصدیق ہوئی ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1879 نئے کیسز ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ 77 دنوں میں یہ پہلا موقع ہے جب کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تعداد دو ہزار سے کم ریکارڈ کئے گئے ہیں.
دوسری طرف ریاست میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے سبب 42 لوگوں کی موت ہوئی ک ہے۔ تقریباً تین ماہ کے بعد ریاست میں پہلی مرتبہ یومیہ 50 سے کم لوگوں کی موت ہوئی ہے
آپ کو بتادیں مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد 14،83،586 کے قریب پہنچ گئی. مجموعی تعداد میں بھی نمایاں کمی دیکھنے کو ملی ہے
دوسری طرف 14 لاکھ 43 ہزار 456 لوگ کورونا وائرس سے صحت یاب ہوکے اپنے اپنے گھر واپس لوٹ چکے ہیں
وہیں کورونا ریاست کے مختلف اضلاع کی کورونا کیسز اور اموات پر ایک نظر:
شمالی 24 پرگنہ :319 اموات :10
مدنی ہور:171. اموات 8
کولکاتا :161 اموات 8
ہوڑہ : 130 اموات 8
جلپائی گوڑی : 153 اموات 8
یہ بھی پڑھیں:مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی تیسری لہر سے نمٹنے کی تیاریاں جاری
ریاست کے محکمہ صحت نے شمالی 24 پرگنہ کی حالت کو لے کر تشویش کا اظہار کیا ہے. ان کا کہنا ہے کہ شمالی 24 پرگنہ ریاست کا واحد ضلع ہے جہاں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز سب سے زیادہ ریکارڈ کئے گئے ہیں.