ETV Bharat / state

Bhumi Plant Award مرکزی حکومت نے بنگال کو بھومی سمان پلاٹینم ایوارڈ سے نوازا

مغربی بنگال کو اراضی کے ریکارڈ کو محفوظ رکھنے اور ان کو جدید بنانے کے لیے ملک میں بہترین ہونے کا اعزاز مرکزی حکومت کی طرف سے دیا گیا ہے۔

author img

By

Published : Jul 21, 2023, 1:29 PM IST

مرکزی حکومت نے بنگال کو بھومی سمان پلاٹینم ایوارڈ  سے نوازا

کولکاتا: مرکزی حکومت مختلف مرکزی ترقیاتی اسکیموں کی رقم روک دی ہے۔ ان میں سڑک کی تعمیر، سو دن کام کی رقم کے واجبات مرکزی حکومت پر واجب ہے۔ ممتا بنرجی مختلف اسٹیج سے اس معاملے پر آواز بلند کرچکی ہیں۔ بی جے پی اور مرکزی حکومت کی شکایت ہے کہ مرکز سے ملنے والی رقم کا حساب نہیں دیا گیا ہے۔ اس لیے فنڈ روکے گئے ہیں۔ ان تمام شکایات کے باوجود مغربی بنگال کے لیے ایک اچھی خبر ہے۔ مرکزی حکومت نے بنگال کو بھومی سمان پلاٹینم ایوارڈ سے نوازا ہے۔

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ریاست کو یہ اعزاز ملنے کی اطلاع خود ہی دی۔ ممتا نے آج ایک ٹویٹ کیا کہ مجھے آپ کو یہ بتاتے ہوئے بہت فخر ہو رہا ہے کہ بنگال کو مرکز کی جانب سے باوقار ”بھومی سمان پلاٹینم ایوارڈ“ ملا ہے۔ بنگال کو زمینی ریکارڈ کی جدید کاری کے لیے ملک کی بہترین ریاست کے طور پر اعزاز دیا گیا ہے۔ بانکوڑہ، ہوڑہ، مرشد آباد اور ندیا اضلاع کو ضلع سطح پر یہ اعزاز حاصل ہوا۔ ریاستی حکومت نے ہمیشہ سرکاری ریکارڈ کی جدید کاری اور ڈیجیٹلائزیشن پر زور دیا ہے۔ مبارک ہو ان لوگوں کو جنہوں نے بنگال کی اس شان میں اپنا کردار ادا کیا ہے“۔

خیال رہے کہ ملک کے کل 75 اضلاع کو یہ اعزاز ملا ہے۔ ڈیجیٹل ذرائع سے زمین کے رجسٹریشن اور زمین کی جدید کاری میں بنگال سب سے آگے ہے۔ تریپورہ پہلے نمبر پر ہے۔ ریاست کے چار اضلاع میں جہاں زمین کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل کیا گیا ہے، زمین کی ملکیت کی منتقلی اور دیگر مسائل کو بہت تیزی سے حل کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ ریاست کے ہر ضلع کے جیو میپ کو ڈیجیٹائز کرنے کا کام جاری ہے۔

ریاست کے خلاف مرکز ی حکومت بہت سی شکایات کے باوجودکئی ریاستی اسکیموں کو مرکز ی حکومت اور بین الاقوامی ادارے کی جانب سے ایوارڈ مل چکے ہیں۔کنیا شری اسکیم کو بین الاقوامی سطح پر پہچان ملی ہے۔ بنگال کو 100 دن کے کام کے ساتھ دیہی روزگار کے میدان میں کئی بار مرکز کی پہچان ملی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Mamata Outraged Over Manipur منی پور کی وحشیانہ ویڈیو دیکھ کر دل ٹوٹ گیا: وزیراعلیٰ ممتا بنرجی

اتفاق سے ضلع ڈی ایل آر او سپترشی گھوش نے بانکوڑہ ضلع کے لیے یہ اعزاز قبول کیا۔ معلوم ہوا ہے کہ بانکوڑہ نے ضلع کے نقشے کو 100 فیصد ڈیجیٹلائز کیا ہے۔ اس کے علاوہ زمین کی خرید و فروخت سے متعلق تمام معلومات کو انفارمیشن ٹیکنالوجی پر منحصر کر دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.