ETV Bharat / state

Bengal Heat Wave: مغربی بنگال میں شدید گرمی کی لہر جاری، نظام زندگی متاثر

author img

By

Published : Apr 27, 2022, 12:16 PM IST

مغربی بنگال کے کئی اضلاع میں درجہ حرارت 40 ڈگری کو پار کر چکی ہے۔ اس شدید گرمی میں بچوں کے لیے اسکول جانا بہت مشکل ثابت ہو رہا ہے۔ والدین نے حکومت سے گرمی کی چھٹیوں کا جلد اعلان کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ' Temperature 40 degrees in many districts of Bengal

شدید گرمی میں بچوں کے لیے اسکول جانا بہت مشکل

ریاست مغربی بنگال شدید گرمی سے دو چار ہے، گرم ہواؤں نے معمولات زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ 40 ڈگری کے قریب درجہ حرارت نے برا حال کر دیا ہے۔ اس شدید گرمی میں اسکول جانا بچوں کی صحت کے لیے مشکل ثابت ہو سکتا ہے۔ والدین کا کہنا ہے کہ 'قبل از گرمی کی چھٹیوں کا اعلان کیا جائے۔کچھ اسکولز نے آئندہ تین روز کے لیے آن لائین کلاسز کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔ ریاستی تعلیمی بورڈ کا کہنا ہے کہ 'قبل از وقت گرمی کی چھٹیوں پر غور کیا جا رہا ہے۔ summer vacation in West Bengal

ریاست کے کئی اضلاع میں درجہ حرارت 40 ڈگری کو پار کر چکی ہے۔ اس شدید گرمی میں بچوں کے لیے اسکول جانا بہت مشکل ثابت ہو رہا ہے۔ کولکاتا شہر میں درجہ حرارت 40 ڈگری کے قریب رہ رہا ہے۔ جس کے نتیجے میں بچوں کی صحت پر اثر پڑ رہا ہے۔ بچوں کی صحت کو مد نظر رکھتے ہوئے والدین کا مطالبہ ہے کہ 'گرمی کی چھٹیوں کا قبل از وقت اعلان کر دیا جائے۔ دوسری جانب کئی اسکولوں میں حالات کا مقابلہ کرنے کے لئے صبح میں کلاسز کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اسکولوں میں بچوں کے لئے او آر ایس کا انتظام کیا گیا ہے۔ کئی غیر سرکاری اسکولوں نے آن لائن کلاسز کرانے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Summer Care Tips for Kid: موسم گرما میں چھوٹے بچوں کی حفاظت کیسے کریں

مزید کئی اسکول آن لائن کلاسز پر غور کر رہی ہے۔ ریاست بھر میں شدید گرمی کی وجہ سے اسکولز میں چھٹیوں کا بھی مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ ریاستی وزیر تعلیم برتو باسو نے اس سلسلے میں کہا ہے کہ 'موجودہ صورت حال کو دیکھتے ہوئے ریاست حکومت اسکولوں میں قبل از وقت گرمی چھٹیوں کا اعلان کرنے پر غور کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں وزیر اعلی ممتا بنرجی سے تبادلہ خیال کیا گیا ہے بہت جلد اس سلسلے میں فیصلہ کیا جائے گا۔' Online classes in many schools in Bengal

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.