ETV Bharat / state

Bengal Govt Gave Compensation: کرناٹک حادثے کے شکار مزدوروں کے اہل خانہ کو 2-2 لاکھ روپے کے چیک - کرناٹک میں بنگال کے پانچ مزدوروں کی موت

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی ہدایت پر آج باراسات ضلع انتظامیہ دفتر میں کرناٹک میں حادثے کے شکار ہوئے پانچ مزدوروں کے اہل خانوں کو 2-2 لاکھ روپے کے چیک بطور معاوضہ دیا گیا۔ Bengal Govt Gave Compensation

bengal govt gave compensation of Rs 2 lakh each labourers family who die from asphyxiation in Karnataka
کرناٹک حادثے کے شکار مزدوروں کے اہل خانہ کو 2-2 لاکھ روپے کے چیک
author img

By

Published : Apr 19, 2022, 10:21 PM IST

مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے باراسات میں واقع ضلع انتظامیہ دفتر (district magistrate) میں ریاستی وزیر، ارکان اسمبلی، ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ اور مجسٹریٹ کی موجودگی میں کرناٹک میں کام کے دودان حادثے کے شکار مزدوروں کے اہل خانوں کو دو- دو لاکھ روپے کے چیک تقسیم کیے گئے۔ Bengal Govt Gave Compensation

اس موقع پر ریاستی وزیر جیوتی پریہ ملک نے کہاکہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی ہدایت پر حادثے کے 24 گھنٹوں کے اندر حادثے میں ہلاک شدگان کے اہل خانہ کو معاوضہ کی رقم دے دی گئی۔ انہوں نے کہاکہ مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی غریب لوگوں کی مدد سے وزیراعلیٰ بنی ہیں۔ اس لیے وہ سب سے پہلے غریبوں کی مدد کے لیے آگے آتے ہیں۔ دوسرے لوگوں کو بھی مدد کرنے کی تجویز کرتی ہیں۔'

اس موقع پر رکن اسمبلی حاجی نورالاسلام اور رکن اسمبلی رحیمہ بی بی نے ہلاک شدگان کے اہل خانہ کو ہر ممکن مدد کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اس کے علاوہ پولیس سپرنٹنڈنٹ راج نارائن مکھرجی اور ضلع مجسٹریٹ سمیت گپتا نے ضلع انتظامیہ کی جانب سے متاثرین کی مدد کرنے کی بات کہی۔'

واضح رہے کہ مرنے والوں کی شناخت محمد عمر فاروق، محمد شمیل اسلام، نظام الدین، شرافت علی اور معراج الاسلام کے طور پر ہوئی ہے۔ تمام مزدور ایک ہی گاؤں کے رہنے والے ہیں۔ غور طلب ہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ کیرالہ میں مٹی کٹائی کے کام کے دوران زمین دھنسنے سے شمالی 24 پرگنہ کے اشوک نگر کے رہنے والے تین مزدوروں کی موت ہو گئی تھی۔

مزید پڑھیں:

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.