مرکزی حکومت نے کووڈ وبا خاص طورپر اومیکرون انفیکشن کے مدنظر In view of Omicron infection مغربی بنگال حکومت کی طرف سے برطانیہ اور خطرے و الے دیگر ممالک سے پروازوں پر روک Stop Flights لگائے جانے کے فیصلہ کو جائز قرار دیا ہے۔
ذرائع نے جمعرات کے روز بتایا کہ صحت ریاست کا موضوع ہے اور مرکزی حکومت کی طرف سے جاری کووڈ پروٹوکول اور احکامات اور ریاست کی داخلی صورتحال کے مدنظر ریاستی حکومت ایسے معاملات میں کوئی بھی فیصلہ کرنے کے لئے آزاد ہے۔
خیال رہے کہ مغربی بنگال نے تین جنوری سے آئندہ احکامات تک برطانیہ اور مرکزی وزارت صحت کے مطابق خطرے والے ممالک سے کولکتہ آنے والی پروازوں پر عارضی طورپر روک لگا دی ہے۔