ETV Bharat / state

مغربی بنگال اسملبی کا مانسون اجلاس ڈیجیٹل ہونے کا امکان

author img

By

Published : Jun 12, 2020, 7:20 AM IST

کورونا وائرس کی وجہ سے کے زندگی کے ہر شعبہ پر اثر پڑا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ حکومت کے کام کاج بھی ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر ہو رہے۔ مغربی بنگال ریاستی اسمبلی کا آئندہ مونسون اجلاس بھی ڈیجیٹل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Bengal assembly monsoon session may go digital
مغربی بنگال اسملبی کا مانسون اجلاس ڈیجیٹل ہونے کا امکان

کورونا کا اثر اب مغربی بنگال ریاستی اسمبلی کے مانسون اجلاس پر بھی پڑتا نظر آرہا ہے۔ معاشرتی دوری کو قائم رکھنے کے لئے اسمبلی کا مانسون اجلاس ڈیجیٹل کیا جا سکتا ہے۔ اگرچہ ابھی اس سلسلے میں حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ لیکن ذرائع کے مطابق اس فیصلے پر وزیر اعلی ممتا بنرجی کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے کے بعد ہی آخری فیصلہ لیا جائے گا۔

اگر ایسا ہوتا ہے تو ریاستی اسمبلی کے تمام ارکان گھر سے اس اجلاس میں شامل ہو سکتے ہیں۔ اس کے لئے 294 ارکان کو جو ٹیب دیا گیا ہے اسی کے ذریعے یہ اجلاس ہوگا۔ اسپیکر بمان بنرجی اپنے گھر سے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

اسمبلی ذرائع کے مطابق متعدد بل ابھی بھی رکے ہوئے ہیں۔ عوامی نمائندوں کے کئی کام رُکے ہوئے ہیں۔ ان ہی باتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈیجیٹل طور پر مانسون اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں اپوزیشن کی طرف سے اعتراض بھی جتایا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے متعلقہ حلقوں سے آن لائن کیسے اجلاس میں شامل ہوں گے۔ اسی وجہ سے ابھی اس معاملے پر بحث جاری ہے۔

وزیراعلی ممتا بنرجی کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے کے بعد ہی حتمی فیصلہ لیا جائے گا۔

واضح رہے اس سلسلے میں گورنر کا بھی رول اہم ہے۔ اسمبلی کے متعدد ارکان کا خیال ہے کہ گورنر کی اجازت کے بغیر ڈیجیٹل اجلاس کرنا ممکن نہیں ہے۔ اگر سب کچھ درست رہا تو جولائی کے مہینے میں مانسون اجلاس منعقد کیا جا سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.