یروشلم: اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر میزائل داغے ہیں اور پورے ملک میں فضائی حملے کے سائرن بج رہے ہیں۔ رہائشیوں کو جگہ جگہ پناہ لینے اور بم شیلٹرس کے قریب رہنے کا حکم دیا گیا۔
اسرائیل نے پہلے ہی خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے حملہ کیا تو اس کے نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ایران کے حملے کے بعد جگہ جگہ پناہ دینے کے احکامات اسرائیلیوں کے موبائل فون پر بھیجے گئے اور اسرائیل کے قومی ٹیلی ویژن پر حملے کا اعلان کیا گیا۔ ٹی وی اسٹیشنوں نے یروشلم کے ساتھ ساتھ وسطی اسرائیل کے کچھ حصوں میں بھی سائرن کی اطلاع دی ہے۔
واضح رہے وائٹ ہاؤس کے ایک سینئر اہلکار نے خبردار کیا تھا کہ اگر ایران نے اسرائیل کے خلاف بیلسٹک میزائل داغے تو "سنگین نتائج" ہوں گے۔ ایران کے حملے کی صورت میں اسرائیل کی مدد کے لیے امریکی بحری جہاز اور طیارے خطے میں موجود ہیں۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان ریئر ایڈمرل ڈینیئل ہاگری نے بھی خبردار کیا تھا کہ اگر ایران نے اسرائیل پر میزائل داغے تو نتائج بھگتنا پڑیں گے۔
ہاگری نے اسرائیلی عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ محفوظ مقامات کے قریب رہیں۔
ایرانی حکام سے اس ضمن میں فوری طور پر تبصرہ نہیں ہو سکا ہے۔