ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سابق وزیر اور شرنکوٹ حلقہ سے بی جے پی امیدوار سید مشتاق بخاری کا انتقال - Mushtaq Bukhari Is No More - MUSHTAQ BUKHARI IS NO MORE

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات میں شرنکوٹ اسمبلی حلقہ سے بی جے پی امیدوار مشتاق بخاری کا آج صبح طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ وہ پہاڑی برادری کی قیادت کرتے تھے اور انہیں راجوری پونچھ خطے میں کافی مقبولیت حاصل تھی۔

سابق وزیر اور شرنکوٹ حلقہ سے بی جے پی امیدوار سید مشتاق بخاری کا انتقال
سابق وزیر اور شرنکوٹ حلقہ سے بی جے پی امیدوار سید مشتاق بخاری کا انتقال (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 2, 2024, 9:11 AM IST

سابق وزیر اور شرنکوٹ اسمبلی حلقہ سے بی جے پی امیدوار سید مشتاق بخاری کا آج صبح طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا، وہ کئی مہینوں سے علیل تھے۔ سید مشتاق بخاری کو پیر پنجال خطے بالخصوص جموں و کشمیر کے ایک اہم سیاسی رہنما کے طور پر جانا جاتا تھا۔ خطہ میں ان کی قیادت اور اثر و رسوخ پہاڑی طبقہ میں قابل ذکر رہا ہے۔ انہوں نے راجوری پونچھ پہاڑی علاقے میں رہنے والے لوگوں کے حقوق اور بہبود کی ہمیشہ وکالت کی۔ بخاری، پیر پنجال کے لوگوں کے ساتھ اپنے گہرے تعلق اور ان کے سماجی و سیاسی مسائل کو حل کرنے میں ان کے اہم کردار کے لیے جانے جاتے تھے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی جنرل سکریٹری ترون چُگ نے انتخابی مہم کے دوران پارٹی امیدوار مشتاق بخاری کا موازنہ مہاتما گاندھی اور جنوبی افریقہ کے سابق صدر نیلسن منڈیلا سے کیا تھا اور جموں و کشمیر میں پہاڑی برادری کو 'آزادی' دلانے میں ان کی کوششوں کی تعریف کی تھی۔ 75 سالہ سیاست دان مشتاق بخاری کو بی جے پی نے جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات میں جموں خطہ کے ایک درج فہرست قبائل ذات کے لئے مخصوص حلقہ سورنکوٹ سے میدان میں اتارا تھا جبکہ ان کے حق میں خود امت شاہ اور دیگر مرکزی وزراء نے انتخابی مہم چلائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: Mushtaq Bukhari Quits NC: مشتاق بخاری نیشنل کانفرنس سے مستعفی

مشتاق بخاری نیشنل کانفرنس کے ساتھ تقریباً چار دہائیوں تک وابسطہ رہے، تاہم انہوں نے فروری 2022 میں پہاڑی برادری کے لیے ایس ٹی کے درجہ پر فاروق عبداللہ کے ساتھ اختلاف کی وجہ سے پارٹی سے علیحدگی اختیار کرلی اور بعد میں بی جے پی میں شامل ہوگئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.