ETV Bharat / state

بیرکپور صنعتی خطہ کے لوگوں کو انتخابات نہیں ترقی چاہیے - بیرکپور عوام کا اسمبلی انتخابات کولے کر رائے

شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور پارلیمانی حلقہ میں اسمبلی انتخابات کی سرگرمیوں کے دوران سیاسی جماعتوں کے درمیان کشیدگی عروج پر پہنچ چکی ہے۔

بیرکپور صنعتی خطہ کے لوگوں کو انتخابات نہیں ترقی چاہیے

author img

By

Published : Feb 26, 2021, 1:12 PM IST

Updated : Feb 26, 2021, 3:34 PM IST

مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کا بیرکپور پارلیمانی حلقہ ایک ایسا صنعتی خطہ ہے، جہاں نصف درجن سے زائد جوٹ ملیں، رائفل، میٹل اور آکسائڈ وغیرہ کی کئی فیکٹریاں موجود ہیں۔

بیرکپور میں مسلمانوں کے ساتھ ساتھ اتر پردیش اور بہار سے تعلق رکھنے والے دوسرے مذاہب کے لوگ بھی بڑی تعداد میں رہائش پذیر ہیں۔ یہ ایک گھنی آبادی والا تجارتی علاقہ ہے۔ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر بیرکپور میں سیاسی جماعتوں کے درمیان خانی جھڑپوں کی وجہ سے سرخیوں میں ہے۔

بیرکپور صنعتی خطہ کے لوگوں کو انتخابات نہیں ترقی چاہیے

ترنمول کانگریس سے لے کر دہلی میں بیٹھی حکمراں جماعت بی جے پی کی نظریں بھی اس حلقے پر مرکوز ہیں۔ اس صنعتی خطے میں جیت حاصل کرنے کے لیے حکمراں جماعت سمیت تمام حزب اختلاف جماعتیں اپنی پوری طاقت لگا رہی ہے۔

شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور پارلیمانی حلقہ کبھی بھی کسی ایک پارٹی کے قبضے میں نہیں رہا ہے۔ اس پر کبھی کانگریس کا دبدبہ رہا تو کبھی لفٹ فرنٹ کا۔ ترنمول کانگریس کا اس خطے پر دبدبہ رہا لیکن اب بی جے پی کا اثر یہاں دیکھا جا رہا ہے۔ اسمبلی انتخابات کی تاریخ جوں جوں قریب آ رہی ہے توں توں سیاسی جماعتوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں اضافہ ہوا ہے۔
عام لوگوں نے سیاست کو یکطرفہ طور پر نظرانداز کرتے ہوئے بیرکپور صنعتی خطے کی ترقی پر زور دینے کی بات کہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انتخابات میں کسی بھی سیاسی جماعت کی جیت ہو اس سے ہمیں کیا لینا دینا، ہم صرف ترقی چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیرکپور صنعتی خطہ کے زیادہ تر جوٹ ملیں بند ہیں، ان میں دوبارہ کام شروع کرانے والوں کو ہی ووٹ دیں گے۔

Last Updated : Feb 26, 2021, 3:34 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.