ETV Bharat / state

Bangladeshi Youth Arrested:معشوقہ سے ملنے کےلیے سرحد پار کرنے والا بنگلہ دیشی نوجوان گرفتار - معشوقہ سے ملنے بھارت پہنچا تھا نوجوان

جلپائی گوڑی ضلع کے ہلدی باڑی تھانے علاقے میں واقع بھارت بنگلہ دیش بین الاقوامی سرحد کے قریب سے بی ایس ایف نے ایک بنگلہ دیشی نوجوان کو گرفتار کر لیا جو اپنی معشوقہ سے ملنے کے لئے سرحد پار کرکے بھارت میں داخل ہوا تھا۔ BSF Arrested a Bangladeshi youth who Arrived in India to Meet his Lovers

بنگلہ دیشی نوجوان گرفتار
بنگلہ دیشی نوجوان گرفتار
author img

By

Published : May 19, 2022, 1:16 PM IST

کولکاتا: کسی شاعر نے کیا خوب کہا ہے، محبت کی کوئی سرحد نہیں ہوتی ہے. محبت تو وہ ہوا ہے جسے کسی بندش کی فکر نہیں ہوتی ہے کیونکہ اسے کوئی قید نہیں کر سکتا ہے۔ مغربی بنگال کے جلپائی گوڑی کے ہلدی باڑی تھانہ علاقے میں ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا ہے جب ایک بنگلہ دیشی عاشق بھارتی لڑکی کی محبت میں غیر قانونی طریقے سے سرحد پار کرکے بھارت میں داخل ہوا۔BSF Arrested a Bangladeshi youth who Arrived in India to Meet his Lovers

ذرائع کے مطابق جلپائی گوڑی ضلع کے ہلدی باڑی تھانے علاقے میں واقع بھارت بنگلہ دیش بین الاقوامی سرحد کے قریب سے بی ایس ایف نے ایک بنگلہ دیشی نوجوان کو گرفتار کر لیا جو اپنی معشوقہ سے ملنے کے لئے سرحد پار کرکے بھارت میں داخل ہوا تھا۔ گرفتار نوجوان کی شناخت سونا چند رائے کے طور پر ہوئی ہے. وہ بنگلہ دیش کے سرحدی ضلع کاٹھر باڑیا کا رہنے والا ہے، وہ ملیشیا میں ملازمت کرتا ہے، وہ چار مہینوں کی چھٹی پر اپنے گھر بنگلہ دیش آیا تھا۔

ہلدی باڑی کی رہنے والی انیتا سے محبت کرتا ہے، چھ برس قبل بھارت - بنگلہ دیش سرحد ہونے والا ملن میلہ کے دوران دونوں کی ملاقات ہوئی تھی اور محبت پروان چڑھی ہے. اس کے بعد دونوں ملتے رہے۔ اس مرتبہ بھی سرحد پر کرکے بنگلہ دیشی نوجوان لڑکی سے ملاقات کرکے واپس بنگلہ دیش جانے کے لئے مقامی دلال سے بات کر رہا تھا تبھی بی ایس ایف نے بنگلہ دیشی نوجوان اور دلال کو پکڑا لیا. دراصل انسانی اسمگلنگ کے دھندے میں ملوث دلال کو پکڑنے کے لئے بی ایس ایف کی ٹیم آئی تھی جہاں بنگلہ دیشی نوجوان بھی موجود تھا۔

مزید پڑھیں:تری پورہ میں بنگلہ دیشی گرفتار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.