ETV Bharat / state

Bangla Scholars Protest: بنگلہ اکیڈمی کی جانب سے ممتا کو ساہتیہ سمان دیے جانے پر بنگلہ ادیبوں کا احتجاج

مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی کو ان کی نظموں کی کتاب کویتا بیتن کے لیے مغربی بنگال بنگلہ اکیڈمی کی جانب سے خصوصی ایوارڈ 'ساہتیہ سمان' دیے جانے پر بنگلہ ادیبوں کی جانب سے احتجاج کیا جا رہا ہے۔ بنگلہ اکیڈمی کے ایک رکن نے اس کے خلاف احتجاجاً استعفی دے دیا تو وہیں انادی شنکر نے احتجاج کرتے ہوئے اپنا ایوارڈ واپس کر دیا ہے۔ بی جے پی کے رہنما شبھیندو ادھیکاری نے بنگلہ اکیڈمی پر سخت نکتہ چینی کی ہے اور بنگلہ ادبی طبقے کو بے ضمیر کہا۔ Bangla Scholars Protest

author img

By

Published : May 12, 2022, 5:19 PM IST

بنگلہ اکادمی کی جانب سے ممتا کو ساہتیہ سمان دیئے جانے پر بنگلہ ادیبوں کا احتجاج

کولکاتا: مغربی بنگال بنگلہ اکیڈمی نے اس سال سے ایک نئے ایوارڈ کا آغاز کیا ہے۔ بنگلہ ادب کے فروغ میں کام کرنے والوں کو یہ ایوارڈ دیا جائے گا۔ بنگلہ ادب میں غیر معمولی کام کرنے کے لیے بنگلہ اکیڈمی نے اس سال پہلا ایوارڈ وزیر اعلی ممتا بنرجی کو ان کی نظموں کی کتاب 'کویتا بیتن' کے لیے دینے کا اعلان کیا۔Bangla Scholars Protest

ہر تین برس کے وقفے پہ یہ ایوارڈ دیا جائے گا۔ پہلے ہی سال ممتا بنرجی کو ان کے نظموں کے مجموعہ 'کویتا بیتن' کے لیے یہ ایوارڈ ان کو دیا گیا۔ ممتا بنرجی کو بنگلہ اکیڈمی کی جانب سے یہ ایوارڈ دینے پر اپوذیشن لیڈر شبھیندو ادھیکاری نے تنقید کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ہے کہ بنگلہ کے عظیم ادیب بنکم چندر چٹو پادھیائے زندہ ہوتے تو لکھتے کہ 'بنگلہ ادبی طبقہ تم بے ضمیر ہو چکے ہو۔'

دوسری جانب بنگلہ زبان کے کئی ادیبوں کی جانب سے بھی اس کی مخالفت کی جا رہی ہے۔ کئی ادیبوں نے جو بنگلہ ساہتیہ اور اکیڈمی سے جڑے ہوئے ہیں، انہوں نے استعفی دے دیا ہے۔ بنگلہ ادبی سماج کی جانب سے ممتا بنرجی کو بنگلہ ادب میں غیر معمولی خدمات کے لیے دیے جانے والے خصوصی ایوارڈ کی مخالفت کی جا رہی ہے۔

بنگلہ ادب کے عظیم شاعر رابندر ناتھ ٹیگور کے 161 ویں یوم پیدائش پر اس کا اعلان کیا گیا تھا، لیکن اس اعلان کے بعد بنگلہ ادیب رشید بندوپادھیائے نے اعلان کیا کہ وہ شنکر رائے میموریل ایوارڈ واپس کر رہے ہیں، ان کو یہ ایوارڈ 2019 میں دیا تھا۔ انہوں نے لکھا ہے کہ بنگلہ اکیڈمی نے ان لوگوں کی آج تذلیل کی ہے، جنہوں نے بنگلہ زبان و ادب کی آبیاری کی ہے۔ اس کے علاوہ اس پر احتجاج کرتے ہوئے بنگلہ اکادمی کے ایڈوائزری بورڈ کے رکن انادی رنجن بسواس نے بھی بورڈ سے استعفی دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: Dilip Ghosh on West Bengal Govt: ممتا حکومت جرائم پیشہ افراد پر قابو پانے میں ناکام، دلیپ گھوش

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.