ETV Bharat / state

بادوریہ معاملہ: پولیس نے 21 افراد کو گرفتار کیا

author img

By

Published : Apr 23, 2020, 12:52 PM IST

مغربی بنگال کے ضلع شمالی 24 پرگنہ کے بادوریہ میں پولیس اور مقامی افراد کے درمیان گذشتہ کل جھڑپ ہوئی تھی۔ اس معاملے میں پولس نے 21 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ تو وہیں اس کو لیکر اب سیاست بھی شروع ہو گئی ہے۔

بادوریہ معاملہ : پولیس نے 21 افراد کو گرفتار کیا

بادوریہ تصادم کے سلسلے میں وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا ہے کہ بادوریہ میں سرکاری راشن دینے کا کوئی مطلب نہیں ہے۔ کیونکہ وہاں کچھ فلاحی تنظیمیں اور سیاسی جماعت کے لوگ راشن تقسیم کر رہے تھے۔

ذرائع کے مطابق لاک ڈاؤن کے درمیان ترنمول کانگریس کے کونسلر کی جانب سے راشن تقسیم کرنے کو لیکر تنازعہ ہوا تھا۔ یہ معاملہ بادوریا کے تارا گونیا داس پاڑہ میں پیش آیا ہے۔

پولیس اور مقامی افراد کے درمیان یوئے جھڑپ میں مقامی تھانہ کے او سی کے سر میں شدید چوٹیں آئی ہیں۔ اس کے علاوہ چار اور پولس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

حالات کو قابو کرنے کے آر اے ایف جوان کو تعینات کیے گئے ہیں۔ بدھ کے روز راحت کا سامان نہ ملنے پر مقامی افراد احتجاج کر رہے تھے۔

مقامی افراد نے بادوریا کے داس پاڑہ کے راستے کی ناکہ بندی کردی۔ جس کے بعد اس واقعہ کی اطلاع پاکر بادوریا تھانہ کی پولس موقع پر پہنچی۔

احتجاج کرنے والے مقامی افراد کو راستے سے ہٹانے کے دوران پولیس اور مقامی افراد کے درمیان جھڑپ شروع ہو گئی۔

پولیس پرپتھروں کی بارش ہونے لگی جس میں بادوریا تھانہ کے او سی کے علاوہ چار پولس اہلکار بری طرح زخمی ہوگئے۔احتجاجی نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہم بے روزگار ہو گئے ہیں۔

دو وقت کا کھانا بھی نصیب نہیں ہو رہا ہے۔ سرکاری راشن کی تقسیم میں تعصب برتا جا رہا ہے۔ اسی لئے معاشرتی دوری کے ساتھ ہم احتجاج کر رہے تھے۔

وہیں اس معاملے میں ریاستی وزیر برسئے خوراک جیوتی پریہ ملک نے بی جے پی کو ذمہ دار ٹہرایا ہے۔ جبکہ بی جے پی نے اس الزام کو تردید کی ہے۔

واضح رہے کہ بی جے پی پہلے سے ہی ریاستی حکومت پر راشن میں بدعنوانی کا الزام لگاتی رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.