ETV Bharat / state

بی جے پی اور ترنمول کے درمیان تلخ کلامی جاری - کارکنان

حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کاکہنا ہے کہ بی جے پی کے کارکنان آسنسول میونسپل کارپوریشن میں توڑ پھوڑ کے ارادے سے آ ئے تھے مگر ان کی کوششوں کو ناکام بنادیا گیا۔

بی جے پی اور ترنمول کے درمیان تلخ کلامی جاری
author img

By

Published : Jul 6, 2019, 3:48 PM IST

آسنسول میونسپل کارپوریشن کے میئر جتیندر تیواری نے پریس کانفرنس کے دوران میڈیا سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ بی جے پی کے کارکنان مظاہرہ کے دوران کارپوریشن دفتر میں داخل ہو کر توڑ پھوڑ کرنے کی کوشش کی تھی لیکن سخت سیکورٹی انتظامات کے سبب انہیں دفتر کے گیٹ تک پہنچنے نہیں دیا گیا۔

انہوں نے کہاکہ مغر بی بنگال پولیس نے نہ صرف میونسپل کارپوریشن کی حفاظت کی بلکہ علاقے میں فساد بر پا ہونے سے روکا ۔ پولیس کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔

میئر نے کہاکہ آسنسول سے بی جے پی کے رکن پارلیمان بابل سپریو پر حملہ کر تے ہوئے کہاکہ اگر وہ (بابل سپریو) بی جے پی کے بندر ہیں تو ہمارے پاس ان بندروں کوپکڑنے کے لیے پنجڑے بھی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہم آسنسول میں بی جے پی کے بندروں پکڑنے اور قابو میں کرنے کے لیے درجنوں پنجڑے بنا رکھے ہیں۔ ان بندروں کو آسانی سے پبجڑے میں قید کیا جا سکے۔

جتیندر تیواری کے مطابق پارلیمانی انتخابات کے بعد بی جے پی کے بندروں کی حرکتوں میں اضافہ ہو لیکن ہم نے انہیں بے قابو ہونے نہیں دیا ہے۔ ان بدمعاش بندروں کے لیے پنجڑوں کاجال آسنسول میں بچھا رکھا ہے۔

دوسری طرف آسنسول میں پولیس نے جھڑپ کے دوران فائرنگ کرنے کے الزام میں دس لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.