کولکاتا:مشرقی بردوان ضلع کے کلنا کے رہنے والے اظہر ملک کو مغربی بنگال پردیش یوتھ کانگریس کا صدر منتخب کیا گیا ہے۔ اظہر ملک کے نام کا مغربی بنگال یوتھ کانگریس کے صدر کے طور پر باضابطہ اعلان کیا گیا۔ انہوں نے 39 ہزار 121 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی۔ شاہینہ جاوید جو ریاستی کانگریس صدر ادھیر کی قریبی مانی جاتی ہیں، دوڑ میں پیچھے رہ گئی ہیں۔ Azahar Malik Appointed West Bengal Youth Congress President
ووٹوں کی بنیاد پر اظہر ملک پہلے ہی شاہینہ کو پیچھے چھوڑ چکے تھے۔ مشرقی بردوان ضلع کے کلنا شہر کے رہنے والے نوجوان دہلی میں اعلیٰ قیادت کا انٹرویو بھی پاس کر چکے ہیں۔ یوتھ کانگریس کے انتخابات میں اظہر ملک نے 39 ہزار 121، شاہینہ جاوید نے 31 ہزار 192 اور محمد آصف اقبال نے 25 ہزار 684 ووٹ حاصل کیے۔ ان تینوں کا گزشتہ بدھ کو دہلی میں انٹرویو کیا گیا۔ یوتھ کانگریس کے صدر کے عہدے کے لئے کل 11 لوگ انتخابی میدان میں تھے۔
یہ بھی پڑھیں:Gehlot Govt On Madrasas گہلوت حکومت نے 500 مدارس میں اسمارٹ کلاس روم سمیت دیگر تجاویز کو دی منظوری
کانگریس کے موجودہ ضابطہ کے مطابق انتخابات میں ٹاپ تین میں رہنے والوں کا انٹرویو کیا جاتا ہے۔ پھر حتمی مہر لگائی جاتی ہے۔ چنانچہ یہ انٹرویو بدھ کو دہلی میں لیا گیا۔ وہیں کانگریس کی مرکزی قیادت نے اظہر پر اعتماد کیا۔ یوتھ کانگریس کی ذمہ داری انہیں سونپ دی گئی۔ تاہم، بہت سے لوگوں نے شاہینہ جاوید کے جیتنے کا امکان اظہار کیا کیونکہ ادھیررنجن کی قریبی سمجھی جاتی ہیں۔ دوسری جانب اظہر ملک عبدالمنان، امیتابھ چکرورتی گروپ سے تعلق رکھتے ہیں۔ Azahar Malik Appointed West Bengal Youth Congress President