ETV Bharat / state

Allegations on Abdur Raqib گرفتارعبدالرقیب پرنوجوانوں كو انتہا پسند تنظمیوں كی جانب راغب كرنے كاالزام

ذرائع ابلاغ کے مطابق مغربی بنگال کی اسپیشل ٹاسك فورس نے دعویٰ کیا کہ گذشتہ دنوں گرفتارعبدالرقیب بنگال كے نوجوانوں كو انتہا پسند تنظمیوں كی جانب راغب کر رہا تھا۔ پورے معاملے كی تفتیش كی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ عبد الرقیب کو دہشت گرد تنظیموں سے روابطہ ركھنے كے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ allegedly influence youth

16146126_allegedly influence youth
16146126_allegedly influence youth
author img

By

Published : Aug 19, 2022, 8:06 PM IST

Updated : Aug 19, 2022, 10:15 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال اسپیشل ٹاسك فورس ذرائع كے مطابق شمالی 24 پرگنہ كے شاشن علاقے سے دہشت گرد تنظیم سے مبینہ تعلق ركھنے كے الزام میں گرفتارعبدالرقیب اور قاضی حسن اللہ عرف حسن سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ arrested suspected linkman abdur raqib use to allegedly influence youth

ایس ٹی ایف نے دعویٰ کیا ہے کہ ''تفتیش كے دوران عبدالرقیب سے كئی اہم جانكاری ملی ہے۔ وہ جنوبی بنگال كے نوجوانوں كو انتہا پسند تنظیموں كی جانب راغب كرنے كی كوشش كررہا تھا۔ وہ سیلیپرسیل كی حیثیت سے كام كررہا تھا۔ نوجوانوں كو كتابیں اور سی ڈی وغیرہ مہیا كرتا تھا۔ تفتیش كے دوران حاصل ہونے والی جانكاری كی بنیاد پر كولكاتا اور اس كے اطراف میں تلاشی مہم چلائی جارہی ہے۔ اس معاملے میں زیادہ كچھ كہا بھی نہیں جاسكتا ہے۔'

یہ بھی پڑھیں:Two suspects linked to Al Qaeda module arrested مغربی بنگال میں القاعدہ سے مبینہ روابط کے الزام میں دو افراد گرفتار

واضح رہے كہ مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے مسلم اکثریتی علاقہ شاشن میں ریاستی پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس نے خصوصی چھاپہ ماری کے دوران دو لوگوں کو گرفتار کر لیا۔ ایس ٹی ایف نے اس معاملے میں کہا کہ ان کی ٹیم کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ شمالی 24 پرگنہ کے بھارت بنگلہ دیش کی سرحد سے چند کلومیٹر کی دوری پر واقع ساسن میں خصوصی تلاشی مہم چلائی۔

مغربی بنگال میں القاعدہ سے مبینہ روابط کے الزام میں دو افراد گرفتارایس ٹی ایف کو تلاشی مہم کے دوران لوگوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار افراد کی شناخت عبدالرقیب سرکار اور شیخ حسن اللہ کے طور پر ہوئی ہے۔ عبدالرقیب سرکار جنوبی دیناج پور ضلع کے گنگارام پور کے رہنے والے ہیں جب کہ شیخ حسن اللہ عرف حسن ہگلی ضلع سے تعلق رکھتے ہیں۔ اسپیشل ٹاسک فورس کے مطابق پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ اسں معاملے میں مزید لوگوں کی گرفتاری عمل آسکتی ہے۔ کولکاتا اور اس کے اطراف میں تلاشی مہم چلائی جا رہی ہے۔

Last Updated : Aug 19, 2022, 10:15 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.