ETV Bharat / state

ترنمول کانگریس کے رہنما انوبراتا منڈل کو الیکشن کمیشن کا ایک اور نوٹس - ترنمول کانگریس کے رہنما انوبراتا منڈل

ترنمول کانگریس بیربھوم ضلع کے صدر انوبراتا منڈل کو نظربندی کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں الیکشن کمیشن کی جانب سے ایک اور نوٹس دیا گیا۔

ترنمول کانگریس کے رہنما انوبراتا منڈل کو الیکشن کمیشن کا ایک اور نوٹس

author img

By

Published : Apr 28, 2021, 9:12 PM IST

اسمبلی انتخابات کے تحت آٹھویں اور آخری مرحلے کی پولنگ میں 4 اضلاع کی 36 سیٹوں پر جمعرات کو سخت سکیورٹی کے درمیان ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ووٹنگ کے آغاز سے صرف 12 گھنٹے قبل انو براتا منڈل کو ایک بار پھر الیکشن کمیشن کی جانب سے ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں نوٹس بھیجا گیا۔

الیکشن کمیشن نے ترنمول کانگریس کے رہنما کو 72 گھنٹوں کے لیے گھر پر نظر بند رہنے کی ہدایت دی تھی جبکہ انوبراتا منڈل سکیورٹی اہلکاروں کو چکمہ دے کر گھر سے باہر چلے گئے جس کی اطلاع الیکشن کمیشن کو موصول ہونے کے بعد کمیشن کی جانب سے انہیں تلاش کیا گیا۔ تقریباً ڈھائی گھنٹوں کے بعد اطلاع ملی کہ انو براتا منڈل، تارا پیٹھ مندر میں ہیں اور وہ پوجا کے لیے وہاں گئے تھے۔

پولیس نے مندر پہنچ کر ترنمول کانگریس کے رہنما کو حراست میں لے لیا اور الیکشن کمیشن کا نوٹس ان کے حوالہ کیا گیا جس میں انہیں 30 اپریل تک گھر پر نظربند رہنے کی ہدایت دی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے ترنمول کانگریس کے بے باک رہنما کو ’کھیلا ہوبے، کھیلا ہوبے اور فائن کھیلا‘ کا نعرہ دینے اور اپوزیشن پارٹی کو دھمکانے کے الزام میں گھر پر نظر بند کر دیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.