ETV Bharat / state

مغربی بنگال میں 24 ہزار اساتذہ کی تقرری کا اعلان - West Bengal teacher recruitment news

مغربی بنگال میں پرائمری اور اپر پرائمری میں 24 ہزار 500 اساتذہ کی تقرری کا اعلان کیا گیا ہے۔

مغربی بنگال میں 24 ہزار اساتذہ کی تقرری کا اعلان

author img

By

Published : Jun 22, 2021, 11:40 AM IST

ریاست مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ 'اس بار اساتذہ کی تقرری میں شفافیت کا خیال رکھا جائے گا، عدالت میں بار بار معاملہ جانے کی وجہ سے تقرری میں تاخیر ہوئی۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ 'درگا پوجا کے بعد بھی مزید ساڑھے سات ہزار پرائمری ٹیچرز کی تقرری ہوگی۔'

مغربی بنگال میں گزشتہ کئی برسوں سے اساتذہ کی تقرری عمل میں نہیں آئی ہے۔ ہزاروں امیدواروں کے مقابلہ جاتی امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے کے باوجود تقرری کا معاملہ التوا کا شکار رہا ہے۔

ممتا بنرجی نے پریس کانفرنس میں ایک اہم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 'درگا پوجا سے قبل 24500 پرائمری اور اپر پرائمری اساتذہ کی تقرری کی جائے گی۔ جب کہ آئندہ مارچ میں تقرری کی تمام کارروائی مکمل کرلی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: بنگال کے کسانوں کی آمدنی میں تین گناہ اضافہ: ممتا بنرجی

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ 'جنہوں نے امتحان دیا ہے امتحان پاس کیا ہے جو مستحق ہیں ان کو ضرور نوکری ملی گی۔ عدالت میں معاملہ ہونے کی وجہ سے تقرری میں تاخیر ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.