کولکاتا: مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع کلکتہ ہائی کورٹ میں عالیہ یونیورسٹی کے سابق طالب علم اور متعدد تحریکوں کے متحرک انیس الرحمن خان کی پراسرار موت کے معاملے پر سماعت کا سلسلہ جاری ہے۔ مقتول انیس خان کے والد سالم خان نے مغربی بنگال حکومت کی جانب سے تشکیل کردہ ایس آئی ٹی کی جانچ رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کلکتہ ہائی کورٹ کی ڈویژن بینچ میں سی بی جانچ کی عرضی داخل کی ہے۔Anis Khan case
سالم خان کے وکیل نے کہا کہ سی بی آئی جانچ کے لیے اپنے فیصلے پر قائم ہے۔ ان کے فیصلے کے مدنظر آج کلکتہ ہائی کورٹ کی ڈویژن بینچ میں عرضی داخل کی گئی ہے۔ ممکن ہے کہ اگلے ہفتے کسی بھی دن عرضی پر سماعت ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سنگل بینچ کے ایس آئی ٹی کی جانچ کی رپورٹ کو اعتماد کے اظہار کرنے کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے۔ ممکن ہے سماعت سے مثبت فیصلہ آسکتا ہے۔
دوسری طرف انیس الرحمن خان کے والد سالم خان نے ایک بار پھر ایس آئی ٹی کی جانچ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں پولیس کا رول مشکوک ہے۔ پھر پولیس اس معاملے کی تفتیش کیسے کر سکتی ہے۔
واضح رہے کہ رواں سال کے 25 فروری کو مغربی بنگال کے ہوڑہ ضلع کے مسلم اکثریتی علاقہ آمتا میں واقع تین منزلہ عمارت کے نیچے عالیہ یونیورسٹی کے سابق طالب علم اور متعدد تحریکوں کے متحرک انیس الرحمن کو خون سے لت پت پایا گیا تھا۔ ہسپتال لے جانے کے دوران ان کی موت ہو گئی تھی۔ انیس کے والد سالم خان نے کہا تھا کہ پولیس اور سیویک والنٹیرز کے لباس میں چار لوگ گھر میں زبردستی گھنس آئے تھے۔ تین لوگ چھت پر چلے گئے۔ اس کے بعد انیس کے چھت سے نیچے گرنے کی آواز آئی تھی۔
وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے سینئر آئی پی ایس آفیسر گیان ونت سنگھ کی قیادت میں ایس آئی ٹی کی تشکیل کرنے کا اعلان کیا۔ ایس آئی ٹی کی جانچ کے دوران آمتا تھانے کے ایک کانسٹیبل اور ایک سویک والنٹیر کو گرفتار کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Anis Khan Murder Case: انیس خان کے والد کا پولی گراف ٹیسٹ کرانے سے انکار