ETV Bharat / state

CAA Will implement in Bengal after Covid-19 End: مغربی بنگال میں شہریت ترمیمی ایکٹ ضرور نافذ ہوگا - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز

سلی گوڑی ضلع میں عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ کورونا وائرس کے مکمل طور پر خاتمے کے فورا بعد مغربی بنگال شہریت ترمیمی ایکٹ نافذ کر دیا جائے گا کیونکہ اس ریاست کے لئے یہ قانون بہت ضروری ہے. CAA Will implement in Bengal after Covid-19 End

https://www.etvbharat.com/urdu/national/bharat/the-duration-to-make-caa-rules-can-be-extende-says-pratap-singh-bajwa/na20220308071040286

author img

By

Published : May 6, 2022, 12:39 PM IST

سلی گوڑی، مغربی بنگال: وزیر داخلہ امت شاہ مغربی بنگال کے دو روزے کے پہلے دن شمالی 24 پرگنہ میں واقع سرحدی گاؤں ہنگل گنج پہنچے اور بارڈر سیکیورٹی فورسز کی تقریب میں شرکت کے دوران ندیوں پر ترتا ہوا بی ایس ایف آؤٹ پوسٹ کا افتتاح کیا. شمالی 24 پرگنہ کے ہنگل گنج میں تقریب میں شرکت کرنے کے بعد وزیر داخلہ امت شاہ سلی گوڑی پہنچے اور ان کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مغربی بنگال حکومت کو جلد ہی اکھاڑ پھینکنے کی بات کہی. انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں مذہب کے نام پر سب سے زیادہ سیاست اگر کوئی کرتا ہے تو وہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی ہیں. ان سے زیادہ مذہب کے نام پر سیاست کرنے والا کوئی دوسرا نہیں ہے.ان کا کہنا ہے کہ ان کی اسی پالیسی کی وجہ سے ان کی حکومت کا خاتمہ ہوگا. CAA Will implement in Bengal after Covid-19 End

سلی گوڑی ضلع میں عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ کورونا وائرس کے مکمل طور پر خاتمے کے فورا بعد مغربی بنگال شہریت ترمیمی ایکٹ نافذ کر دیا جائے گا کیونکہ اس ریاست کے لئے یہ قانون بہت ضروری ہے. انہوں نے کہا کہ شہریت ترمیمی ایکٹ مغربی بنگال میں ضرور نافذ ہو گا. مرکزی حکومت کو مناسب وقت کا انتظار ہے. جسے ہی وقت آئے گا پورے مغربی بنگال میں سی اے اے نافذ کر دیا جائے گا کیونکہ یہ بھارت کا قانون ہے.

یہ بھی پڑھیں:

دوسری طرف وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ پارلیمنٹ میں جب شہریت ترمیمی ایکٹ پاس ہو چکا ہے تو پھر اسے نافذ کرنے میں اتنی دیر کیوں کی جا رہی ہے. آپ ایک بار شہریت ترمیمی ایکٹ کو نافذ کرکے دیکھیں. انہوں نے کہا کہ سچائی یہ ہے کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت بنگال میں شہریت ترمیمی ایکٹ کبھی بھی نافذ نہیں کرے گی. کیونکہ اسے پتہ ہے کہ شہریت ترمیمی ایکٹ اسے کتنا نقصان ہو سکتا ہے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.