ETV Bharat / state

'ہمیں مغربی بنگال میں حکومت بنانا ہے' - ممتا بنرجی حکومت کو اکھاڑ پھینکیں گے

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ پورے ملک کی طرح مغربی بنگال کے عوام بھی وزیر اعظم نریندر مودی کے تاریخی اقدامات سے بے حد متاثر ہے۔

'ممتا بنرجی حکومت کو اکھاڑ پھینکنے کا مقصد رکھیں'

author img

By

Published : Nov 7, 2020, 10:39 AM IST

مغربی بنگال کے دورے کے آخری دن امت شاہ نے پارٹی کارکنان کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پہلی ترجیح مغربی بنگال میں حکومت بنانی ہے۔ اس کے بعد دوسرے معاملے پر بات چیت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کے تمام کارکنان کو متحد ہوکر بنگال میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لئے میدان میں اترنا ہے۔ امت شاہ کے مطابق تمام لوگوں کو ایک ہو کر ترنمول کانگریس کی حکومت کو ختم کرنے کے لئے انتخابی میدان میں اترنا ہے۔ وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی کے عہدے کے نام کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ سب کا ایک ہی مقصد ہونا چاہئے اور وہ ممتا بنرجی کے اقتدار کو اکھاڑ پھینکنا ہے۔ کارکنان کو خطاب کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ ہمارے پاس ممتا بنرجی کی حکومت کو اکھاڑ پھینکنے کا سنہرا موقع ہے۔ اور اسے گنوانا نہیں چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال میں اس مرتبہ تاریخی اسمبلی انتخابات ہوں گے۔ اس انتخابات کے دوران ایک بھی شخص کی جان نہیں جائے گی۔ امت شاہ نے کہا'میں اچھی طرح سے جانتا ہوں کہ مغربی بنگال میں انتخابات کس طرح سے کرائے جائیں'۔ انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی خاموش تماشائی بنی رہیں گی اور وہ کچھ بھی نہیں کرسکتی ہیں۔ کیونکہ مغربی بنگال کے عوام نریندر مودی کے ساتھ ہیں۔

امت شاہ نے کہا کہ پورے ملک کی طرح مغربی بنگال کے عوام بھی وزیر اعظم نریندر مودی کے تارخی کارناموں سے بے حد متاثرہیں۔

واضح رہے کہ وزیر داخلہ امت شاہ دو روزہ دورے کے دوران مغربی بنگال آئے اور مختلف اضلاع کے لوگوں کو خطاب کیا۔ بانکوڑہ میں آدیواسی کے گھر میں کھانا کھایا۔ انھوں نے دعوی کیا کہ اگلے برس ہونے والے اسمبلی انتخابات میں دو تہائی اکثریت کے ساتھ حکومت بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:بہار میں این ڈی اے کی جیت ہوگی: امت شاہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.